موجودہ دور حکومت میں ملک کے آئین کو نظرانداز کیاجارہاہے

کرگل //21جنوری// موجودہ دور حکومت میں آئین ہند کی توہین اور بابائے قوم کی تذلیل کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے ،ان باتوں کا اظہار مصلیٰ امام خمینی منجی گنڈ میں حجت الاسلام شیخ حسنین رضوانی نے جمعہ خطبہ میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

موصوف نے اس موقع پر یوم جمہوریہ کے مناسبت پر قوم و ملت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب 1950میں ڈاکٹر امبیڈکر نے ملک کی آئین تشکیل دی تو اس آئین کے تحت ملک کے تمام مذاہب ،رنگ ونسل اورمختلف قوموں سے تعلق رکھنے والوں کو برابر حق دیاگیا تھااور ملک کے ہرطبقہ ...

Read More

کرونا کی نئی لہر خوفناک، عوام احتیاط کریں، وزیر صحت

ایجنسیز/وزیرصحت حاجی گلبرخان نے کہاہے کہ ملک بھرمیں کرونا کی بڑھتی ہوئی نئی لہرتشویشناک ہے۔ بڑھتی ہوئی کروناکی نئی لہرکے پیش نظر گلگت بلتستان میں ایس اوپیز پرسختی سے عمل درآمد ناگزیز ہوگیاہے معمولی سی غفلت بڑے حادثے کاموجب بن سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ خالدخورشید نے تمام سرکاری ملازمین کوہدایات دی ہیں کہ وہ ایس اوپیزپرعمل درآمد کویقینی بنائیں ماسک پہن کرہی کروناکے پھیلائو کو روکا جاسکتاہے۔

کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کروناکی نئی لہرخوفناک اورتشویشناک ہے تاہم گلگت بلتستان اب...

Read More

اردو زبان کے ساتھ متعصب رویے پر حاجی کربلائی کا ردعمل

ایم پی لداخ اردو زبان کو مخصوص مذہب سے جوڑنے کے بجائے تاریخ اور جغرافیہ کا مطالعہ کرے 

سید ہاشم رضوی/12جنوری//یوٹی انتظامیہ کی جانب سے اردو زبان سے متعلق لئے گئے حالیہ اقدامات اور ممبر پارلیمنٹ لداخ جمیانگ چھرینگ نمگیال کی جانب سے اردو زبان کو سابقہ جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے تھوپے گئے بیان سے لداخ کے اکثریتی طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یوٹی لداخ کے پرنسپل سکریٹری پوون کوتوال کے جاری کردہ حالیہ نوٹفکیشن جس کے تحت پٹواری اور نائب تحصیلدار ریکروٹمنٹ رول میں ترمیم کرکے اردوزبان کو غیر ضرور...

Read More

گذشتہ دوروزسے ضلع بھر میں برف باری جاری

5 جنوری کے بعد8جنوری کو پھر برفباری ہوگی: سونم لوٹس

سید ہاشم رضوی//کرگل5جنوری// محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق یوٹی لداخ خاص کرزوجیلا۔دار س۔اور سورو ویلی میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

سوموارکی شام سے کرگل شہرسمیت ضلع بھر میں برف باری کاسلسلہ شروع ہوا،جس دوران درمیانہ درجے اورشدت کے ساتھ برفباری ہوئی۔ لیکن مجموعی طور پر شہر سمیت ضلع کے بالائی علاقوں میں یکساں برف باری ہوئیں۔منگل کی صبح دراس میں 5انچ ۔سانکومیں 3انچ۔سورومیں 4انچ۔ٹی ایس جی بلاک میں 3انچ اوربرسوعلمدار نالہ میں4انچ تک...

Read More

سال2021، سکردومیں خودکشی کے 7واقعات، چوری، ڈکیتی کی 20وارداتیں

 ایجنسیز/سال 2021 کے دوارن تنگدستی ڈپریشن اور گھریلوناچاقیوں کے باعث سکردو میں سات افراد نے خودکشی کرلی .خودکشی کے 7واقعات کی ایف آئی آر سٹی تھانہ میں درج کی گئیں۔ چوری اور ڈکیتی کی 20 وارداتیں ہوئیں سٹی تھانہ سکردو کی رپورٹ کے مطابق منشیات کے سات مقدمات درج کئے گئے۔

سال 2021 کے دوران قتل کا ایک واقعہ پیش آیا اقدام قتل کے دو مقدمات درج کئے گئے۔ اغوائ  کاایک کیس رپورٹ ہوا۔ فراڈ دھوکہ دہی کی 16 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ دیگر جرائم کی 28 دفعات درج کی گئیں۔

سال 2022 کی چوری کی پہلی واردات آستانہ چون...

Read More

شہید قاسم سلیمانیؒ عہد ساز شخصیت

زندگی کے بعد موت معین ہے کسی بھی شخص کا موت سے فرار ممکن نہیں ۔موت وعدہ الٰہی ہے اور قرآ ن پاک کے مطابق ایک ایک نفس کو اس کا مزہ چکھنا ہے۔ اس دار الفانی میںبیشمار افراد پیدا ہوتے ہیں اور پھر عمر عزیز گزار کر اپنی اصل منزل کی جانب چلے جاتے ہیں ۔عزیز و اقارب اپنے عزیز کے چلے جانے سے رنج وغم میں مبتلا ہوتے ہیں اور لیکن یہ غم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوجاتا ہے۔مگر دنیا میں بعض ایسی عظیم الشان شخصیات بھی پیدا ہوتے ہیں جو روئے زمین پر اپنے معنویت اخلاق اور انسانیت کے نقوش چھوڑ کر جاتے ہیںجو ہر دل...

Read More

روندو میں حالیہ زلزلے سے 4500سے زائد گھرانے متاثر

ایجنسیز/٢جنوری ٢٠٢٢/سب ڈویژن روندو میں حالیہ زلزلے سے 4500سے زائد گھرانے متاثر ہوئے، 2500 سے زائد مکانات جزوی طور پر متاثرہوئے جبکہ 450سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس سکردو سے جاری رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کل 21سڑکیں متاثرہوئیں جن میں چھ روڈ مکمل بلاک ہوئے۔ زلزلے سے 11واٹر سپلائی سکیمیں، تین پاور ہائوسز اور چار ڈسپنسریاں بھی متاثر ہوئیں۔

دوسر ی جانب متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار سے زائد خیمے ف...

Read More

صرف سکولوں اور ٹیویشن سنٹروں کو بند کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر

کرگل 30دسمبر/سید ہاشم رضوی /کوویڈ کی تیسری لہر کی صورتحال سے نمٹنے کی مفروضہ پر انتظامیہ نے سکولوں او ر کوچینگ سنٹروں کو بند کردیا ہے جبکہ سرکاری سطح پر اجتماع اور پروگرام جاری ہے اسی طرح مارکیٹوں اور پارکوں میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے۔ جن میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد شرکت کررہے ہیں ۔ عوامی حلقوں میں انتظامیہ کی مذکورہ حکمت عملی موجب بحث و گفتگو بنی ہوئی ہے ۔

درایں اثناء وائس آف لداخ سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کے والدین نے شکایت کی کہ جموں میں کوچینگ سنٹروں پر کسی قسم کی پانبدی نہیں ہے اور...

Read More

گلگت بلتستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ، 2 افراد زخمی


 ایجنسیز/28دسمبر/ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پیر کی شام 6 بجکر 31 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور گلگت سمیت بعض مقامات پر آفٹر شاکس بھی آئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے ضلع استور سے چھبیس کلو میٹر شمال میں تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ تین تھی اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی پینتالیس کلو میٹر تھی۔

چلاس کے قریب KKH پر پتھر گرنے سے ایک ایف سی جوان معمولی زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ضلع اس...

Read More

حکومتی اعلان کو دو ہفتے گزر گئے،گندم کوٹہ بحال نہ ہوسکا

ایجنسیز/گندم کوٹے میں کٹوتی ختم کرنے کے حکومتی اعلان پر دو ہفتہ گذرنے کے بعد بھی عمل درآمدنہ ہوسکا جس کی وجہ سے گندم اور آٹے کے حصول کیلئے لوگ دربدرہوگئے۔

مشیرخوراک شمس لون کی جانب سے اعلان کیاگیا تھاگندم کوٹے میں کٹوٹی کا فیصلہ واپس لے لیاگیاہے اورکوٹے میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہوگی لیکن کوٹے میں کٹوٹی نہ کرنیکاحکومتی اعلان محض ڈھونگ ثابت ہوا اور کوٹے میں کٹوتی بدستورجاری ہے جس کی وجہ سے آٹاکے سیل پوائنٹس پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔

سکردو کی فلورملوں کوپہلے یومیہ 372 بوریاں دی جارہی...

Read More