سال2021، سکردومیں خودکشی کے 7واقعات، چوری، ڈکیتی کی 20وارداتیں

 ایجنسیز/سال 2021 کے دوارن تنگدستی ڈپریشن اور گھریلوناچاقیوں کے باعث سکردو میں سات افراد نے خودکشی کرلی .خودکشی کے 7واقعات کی ایف آئی آر سٹی تھانہ میں درج کی گئیں۔ چوری اور ڈکیتی کی 20 وارداتیں ہوئیں سٹی تھانہ سکردو کی رپورٹ کے مطابق منشیات کے سات مقدمات درج کئے گئے۔

سال 2021 کے دوران قتل کا ایک واقعہ پیش آیا اقدام قتل کے دو مقدمات درج کئے گئے۔ اغوائ  کاایک کیس رپورٹ ہوا۔ فراڈ دھوکہ دہی کی 16 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ دیگر جرائم کی 28 دفعات درج کی گئیں۔

سال 2022 کی چوری کی پہلی واردات آستانہ چونگی پر واقع جیولرکی دکان میں ہوئی جہاں چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے اڑا. پولیس نےسال 2022 کی پہلی چوری کی ایف آئی آر نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او سٹی تھانہ سکردو جان عالم نے کہاکہ 2021 خودکشیوں کے حوالے سے خوفناک رہاخودکشیوں کے اسباب تلاش کرنابہت ضروری ہے پولیس معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے منشیات فروشوں کا گھیراتنگ کردیاگیاہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>