روندو میں حالیہ زلزلے سے 4500سے زائد گھرانے متاثر

ایجنسیز/٢جنوری ٢٠٢٢/سب ڈویژن روندو میں حالیہ زلزلے سے 4500سے زائد گھرانے متاثر ہوئے، 2500 سے زائد مکانات جزوی طور پر متاثرہوئے جبکہ 450سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس سکردو سے جاری رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کل 21سڑکیں متاثرہوئیں جن میں چھ روڈ مکمل بلاک ہوئے۔ زلزلے سے 11واٹر سپلائی سکیمیں، تین پاور ہائوسز اور چار ڈسپنسریاں بھی متاثر ہوئیں۔

دوسر ی جانب متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار سے زائد خیمے فراہم کیے گئے ہیں، راشن و دیگر اشیائ ضروریہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں چار میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت و پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے باچی گونڈ گا?ں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر راشن، ریلیف اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 21 میں سے 14روڈ مکمل بحال، جبکہ تلو بروق روڈ جزوی طور پر بحال جبکہ بقیہ روڈ پر ہنگامی طور پر کام جاری ہے۔ تمام متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی جزوی طور پر بحال کی گئی ہے، تمام علاقے بشمول گنجی، یلبو میں بجلی مکمل بحال جبکہ پاور ہائوسز کی بحالی کا کام جاری ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق تمام نقصانات کا تخمینہ جاری ہے، مکانات کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سکردو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>