گلگت بلتستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ، 2 افراد زخمی


 ایجنسیز/28دسمبر/ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پیر کی شام 6 بجکر 31 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور گلگت سمیت بعض مقامات پر آفٹر شاکس بھی آئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے ضلع استور سے چھبیس کلو میٹر شمال میں تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ تین تھی اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی پینتالیس کلو میٹر تھی۔

چلاس کے قریب KKH پر پتھر گرنے سے ایک ایف سی جوان معمولی زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ضلع استور میں ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے معمولی چوٹ آئی تھی . ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ 

کچھ علاقوں میں SCOM اور لینڈ لائن سروسز کے جزوی طور پر منقطع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ استور روڈ ہوائی موڈ کے قریب بلاک ہونے کی اطلاع ہے اور علاقے کی پولیس،   ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سمیت  بی اینڈ آر کی تمام مشینری روڈ کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کر رہی ہے۔

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں استور ویلی روڈجلد ہی بحال ہو جائے گا۔گلگت، ہنزہ، نگر، غذر، شگیر، کھرمنگ سمیت گھانچے میں اب تک کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال کی رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔  وزیراعلیٰ خالد خورشید نے متعلقہ محکموں کو تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>