غازی پور میں مظاہرین کا جم غفیر۔’منگل تک ریکارڈ توڑتعداد پہنچے گی’

ایجنسیز//بلبیر سنگھ راجے وال کا اعلان، پتھراؤ کی واردات کے بعد سنگھو بارڈر قلعہ میں تبدیل ، ٹکیت کی اپیل پرمغربی یوپی سے مظاہرہ کو زبردست حمایت، حکومت نے تینوں مظاہرہ گاہوں  میں انٹرنیٹ بند کردیا۔

 کسانوں کے جس احتجاج کو روز اول سے صرف پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کا احتجاج قرار دینے کی کوشش کی جارہی تھی،اس میں اب یوپی اور اتراکھنڈ کے کسانوں  کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے۔

راکیش ٹکیت کی جذباتی اپیل کے بعد غازی پور کی سرحد پر اتر پردیش اور اتراکھنڈ سے پہنچنے والے کسانوں  کا ...

Read More

گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے 3 سو ارب کا خصوصی پیکیج ۔ وزیراعلیٰ

ایجنسیز//گلگت بلتستان کے وزیر اعلی‌ خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے ڈھائی سو سے 3 سو ارب روپے کا خصوصی پیکیج مل رہا ہے۔ سی پیک کے تحت اکنامک زون قائم ہونے سے 25 ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
خلتی جھیل پر آئس ہاکی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی تواقعات پر پورا اترے گی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے دن سے کام کررہے ہیں۔

گلگت بلتستان اور ہمارا ملک پاکستان میں وسائل م...

Read More

تائیوان کی آزادی کا مطلب ’جنگ‘, چین نے کیا خبردار

29 جنوری 2021: چین تائیوان کو اپنے سے علیحدہ ہوا ایک صوبہ تصور کرتا ہے۔چین نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی طرف سے آزادی حاصل کرنے کی کوششوں کا مطلب کھلی جنگ ہو گا۔

چین کی طرف سے یہ دھمکی تائیوان کے قریب اپنی فوجی سرگرمیوں اور جنگی جہازوں پروازوں میں تیزی لانے کے چند دن بعد دی گئی ہے۔

یہ پیش رفت امریکہ میں جو بائیڈن کے صدارت سنبھالنے کے بعد تائیوان کی حمایت جاری رکھنے اور ایشیا میں امریکی پالیسی کو واضح کرنے کے بعد ہوئی ہے۔

امریکہ کی طرف سے چین کی اس تازہ ترین دھمکی کو ‘بدقسمتی&...

Read More

بغداد کے طیاران چوک دوہرے دھماکے سے ہل گیا، 32 شہید 110 زخمی

وی ایل ڈیسک نیوز21 جنوری جمعرات کو داعش کا مکروہ چہرہ پھر ایک بار عراق کے راجدھانی بغداد میں اس وقت سامنے آیاجب وہاں کے مرکزی طیاران چو میں دو خودکش دھماکوں میں 32بے گناہ شہری موقع پر شہید ہوئے۔ ان ہلاکت خیز دھماکوںکی ذمہ داردی عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے لی ہے۔
یہ دھماکے صبح کے وقت شہر کے اس بازار میں کئے گئے جہاں چھاپڑی فروش اور پرانے کپڑوں کے دکان تھے۔ اطلاعات کے مطاق پہلے دھماکے کے بعد جب لوگ زخمیوں کی مدد کے لئے جمع ہوئے تو دوسرا خود کش دھماکہ کیا گیا۔ جس سے موقع پر 32بے گناہ شہری شہید ...

Read More

کرگل ڈیموکریٹک الائنس کا تجدید عہد

کرگل / 09 جنوری / کرگل ڈیموکریٹک الانس نے ایک بار پھراپنی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہم پانچ اگست 2019سے قبل والی ریاست جموں وکشمیر کی بحالی یا لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ چاہتے ہیں۔

کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے اہتمام سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم ایل اے کرگل و کوچیئر مین کے ڈی اے الحاج اصغرعلی کربلائی نے زرائع ابلاغ کے نمایندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس کا اغراض ومقاصد پانچ اگست 2019سے پہلے والی ریاست جموں وکشمیر کی بحالی یا لداخ کو ...

Read More

جی بی: وزیراعلیٰ خاطر خواہ فنڈزحاصل کرنے میں کامیاب،،وزیر اطلاعات

ایجنسیز/وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے سابق وزیراعلیٰ کے ایک بیان پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ ٹولہ وہ ہے جس نے مستقبل کی منصوبہ مندی کئے بغیر حکومت کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں رکھی اور خالی خزانے  کے ساتھ حکومت ہمیں منتقل کی۔ اب گرانٹ ان ایڈ سے چلنے والے صوبے کو چلانے کیلئے فنڈز درکار تھے جس کے حصول کیلئے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی وفاقی حکومت کے ساتھ تواتر سے ملاقاتوں نے یہ ممکن بنا دیا کہ وفاقی حکومت نے خاطر خواہ فنڈز دے دیئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق وزیر اعلی عوا...

Read More

حکومت سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچائے گی، گورنر

ایجنسیز/گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مچھ بلوچستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزارہ کمیونٹی کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

وزیر اعظم پاکستان اپنے ہم وطنوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے دہشت گرد جو کوئی بھی ہیں جہاں سے بھی ان کا تعلق ہے حکومت وقت انہیں ضرور اپنے انجام تک پہنچائیگی اس اندونہاک سانحے سے وزیراعظم، آرمی چیف سمیت پوری قوم سوگوار ہے  وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف دہشت گردوں کے خلاف جاری مہمات میں ایک ہی صف ...

Read More

سکردو کے کوہ پیمائوں نے شوکا ٹروپیک سر کرکے تاریخ رقم کی

ایجنسیز/ بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماوں نے تاریخ رقم کردی، کوہ پیماوں نے شو کا ٹروپیک پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلتستان کے دارالحکومت اسکردو سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماوں نے تاریخ رقم کردی، بلتستان کے چار کوہ پیماوں نکی ٹیم نے شوکا ٹروپیک سر کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکا ٹروپیک سطح سمندر سے 4617 میٹر بلندی پر واقع ہے، اسکردو سے تعلق رکھنے والی 4 رکنی ٹیم نے چوٹی 3 دن میں سرکی۔ ذرائع کوہ پیمائوں میں محمد حنیف، عابد سدپارہ، اشرف، محمد رضا شامل ہیں، کوہ پیماوں...

Read More

شیعہ ہزارا کے قتل عام پر گلگت بلتستان میں مظاہرے

بلتستان/ جنوری ۳/ سانحہ مچھ کیخلاف گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،مظاہروں کا اہتمام حکومت کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین،آئی ایس او اور سول سوسائٹی نے کیا تھا۔

مظاہرے میں حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی،گلگت میںایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی اور سابق رکن اسمبلی حاجی رضوان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الیاس صدیقی نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے اس پر خاموش نہیں رہ سکتے...

Read More

تھور ہربن سرحدی تنازعہ جرگے میں حل کرنے کی کوشش

وی ا یل مانیٹرنگ/ چلاس, تھور ہربن سرحدی تنازعہ ایک مرتبہ پھر جرگے کے زریعے حل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ہفتے کے روز چلاس کمشنر آفس میں کوہستان اور دیامر گرینڈ جرگہ کے 20 رکنی وفد نے حکومتی سپرستی میں حدود تنازعہ کو جرگہ کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کر لیا۔

کوہستان اور دیامر کی ضلعی انتظامیہ جرگہ کے کیساتھ ساتھ رہے گی۔جرگہ پیر سے اپنے کام کا آغاز کرے گی اور دونوں علاقوں کی عوام سے الگ الگ ملاقاتیں کرنے کیساتھ ساتھ تاریخی دستاویزات کو بھی پرکھے گی اور شواہد کے بنیاد پر حدود تنازعہ کا فیصلہ کرے گی۔

...
Read More