کرگل //١٢ فروری//وی ایل نیوز//لداخ میں پوریگی زبان کو آئینی حیثیت دلانے کے کوششوں آگے بڑھاتے ہوئے پوریگی ادباء اور فنکاروں کی عبوری کمیٹی کے ایک وفد نے جمعرات 11 فروری 2021 کو ایل جی لداخ کے مشیر جناب امنگ نرولا سے ملاقات کی۔
وفد میں ریاستی ایوارڈ یافتہ فنکار کاچو احمد خان، ادباء محمد عیسیٰ صابری اور محمد تقی خان نایاب شامل تھے۔
وفد نے مشیر موصوف کو ایک یاد داشت بھی پیش کیا جس میں پوریگی زبان کے متعلق اہم نکات اور حقائق کو قلمبند کیے گئے ہیں اور اس زبان کو ریاستی سطح پر آئینی حیث...