انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر چراغاں اور محافل کا اہتمام

کرگل //9فروری//پیروزی انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ کا جشن پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ضلع کرگل میں بھی جوش وجذبہ کے ساتھ منایاگیا ۔اس سلسلہ میں 9فروری کی رات کو پورے ضلع میں چراغانی کی گئی اور مساجد و امام بارگاہوں میں محافل جشن منعقد کی گئی۔

اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب مصلیٰ امام خمینی منجی گنڈ میں مصلی کمیٹی منجی کے اہتمام سے کی گئی ۔ برفباری کے باوجود منجی اور اسکے آس پاس علاقوں سے بھاری تعداد میں مرد وخواتین کے علاوہ ضلع کے دیگر علاقوں سے بھی لوگوں نے اس محفل میں شرکت کی۔

اس دوران مصلیٰ امام کو شایان شان طریقے سے سجایاگیا تھا۔اس جشن محفل میں حجتہ الاسلام شیخ عیسیٰ حافظی بطور صدر محفل کے علاوہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے نگراں کونسل کے سینئر ممبر اور سابقہ ایم ایل اے کرگل حاجی اصغرعلی کربلائی اور ماہر تعلیم ناصر الدین خفی کے علاوہ لیکچر فورم کرگل کے اراکین اور ذراعت سے منسلک انجینئروماہرین بھی موجود تھے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

محفل کا آغاز ایک طالب علم نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس کے بعد مختلف طالب علموں نے اردواور مقامی پورگی زبانوں میں انقلابی ترانے،پیش کرکے انقلاب اسلامی کے تئیں والہانہ عشق و عقیدت کا اظہار کیا۔

اس محفل میں جن مقریرین نے تقریریں کی ان میں انجینئر احمد علی کنور ،ناصر الدین خفی اور حاجی اصغر علی کربلائی کے نام قابل ذکر ہیں ۔مقریرین اس موقع پر اسلامی انقلاب کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے فلسفلہ اسلامی انقلاب پر روشنی ڈالی ۔

مقریرین نے اس کہا کہ انقلاب اسلامی فقدایک خطہ اورایک مسلک کا انقلاب نہیں ہے بلکہ یہ عالمی انقلاب ہے ۔یہ وہ دن ہے جس دن استکبار اور طاغوت کے شکنجے سے نہ صرف ملت ایران کو نجات ملی بلکہ پوری دنیاکے مظلوم قوموں کو سامراجی نظام سے آزادی نصیب ہوئی ۔اسی مقریرین اس موقع کو ولی امر المسلمین کے ساتھ تجدید بیعت کا دن قراردیتے ہوئے لوگوں پر زوردیا کہ وہ عملی میدان میں آکر ولی امر امسلمین جہاں کاساتھ دیں ۔آخر میں صدر محفل حجتہ الاسلام شیخ محمد عیسیٰ حافظی نے اس موقع پر تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کو اختتام تک پہنچایا۔

اس موقع پر مصلیٰ کمیٹی کی جانب سے لیکچرار فورم کرگل کو کورونا وباءمیں لاک ڈاﺅن کے دوران طلباءوطالبات کیلئے مفت آن لائین کوچینگ اور 130سے زائد آن لائین کلاس دینے پر انعامات اور اسناد سے نوازے۔اسی طرح شعبہ ذراعت کے FEUMICنامی رضاکار تنظیم کو انکے بے لوث خدمات پر انہیں بھی انعامات اور اسناد سے نوازے ۔اس دوران نظامت کے فرائض نوجوان صحافی انور حسین انجام دے رہے تھے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>