جی بی کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں کی کٹوتی

 ایجنسیز/13نومب/ گلگت بلتستان کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں کی کٹوتی کردی گئی ۔ خروں کے مطابق گلگت بلتستان کے لئے ماہانہ ایک لاکھ 18 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کی جاتی تھیں مگر وفاقی فانانس ڈویژن نے پاسکو کو نو مبر کے مہینے میں 90 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کرنے کا لیٹر جاری کیا ہے ۔

جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ کی نسبت موجودہ مہینے میں گندم کی 28 ہزاربوریاں کم ملیں گی۔۔ تیل کے نرخ بڑھنے سے گندم مہنگے داموں پاکستان پہنچتی ہے جس کی وجہ سے گندم کی بوریوں میں کمی کی گئی ہے ۔

پی ٹی آئی کی ...

Read More

اپوزیشن لیڈر نے ان ہائوس تبدیلی کا اشارہ دے دیا


 ایجنسیز/9نومبر/قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ ان ہائوس تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔ پیر کے روز ایوان سے خطاب کے دوران امجد حسین ایڈووکیٹ نے صوبائی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ دو ماہ تک کیلئے وزیر ہیں۔

اس کے بعد آپ لوگ عہدوں پر نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی وزراء حاجی گلبر خان اور شاہ بیگ کو پیش کش کی ہے کہ آپ آگے بڑھیں آپ کے ساتھ چار لوگ ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاس دس نشستیں ہیں. ہم آسانی سے ان ہائوس تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ...

Read More

عبوری صوبہ بننے سے مراعات نہیں ملے گی- ناشاد

ایجنسیز/سابق سپیکر صوبائی اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کہاہے کہ ہماری سابق صوبائی اسمبلی نے وفاق سے آئینی حقوق مانگے تھے اس بابت کئی قراردادیں بھی پاس کی گئی تھیں۔

بعد میں آل پارٹیز کانفرنس نے بھی اسمبلی کی قراردادوں کی حمایت کی تھی  سرتاج عزیز کمیٹی نے اسمبلی کی قراردادوں اور اے پی سی کے اعلامیے کی روشنی میں اپنی  رپورٹ میں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی کی سفارش کی تھی۔

لیکن موجودہ صوبائی اسمبلی نے سابقہ اسمبلی کی تمام قراردادوں کے برعکس وفاق سے عبوری صوبہ مانگاجس پر بڑی حیرانگی ہوئی ۔ صوب...

Read More

سپیکر کا کونسل ٹکٹوں پر سٹینڈ لینا بے فائدہ۔ وزیر بلدیات

ایجسیز/یکم نوبر/صوبائی وزیربلدیات حاجی عبدالحمید نے کہاہے کہ کونسل الیکشن میں ہم ضمیر کا سودا نہیں کریں گے۔ بکنے والے کروڑوں تو کیا چندہزار میں بھی بک سکتے ہیں۔ جو ضمیر کے پکے ہوتے ہیں وہ اربوں روپے میں بھی نہیں بکیں گے۔

ہم پارٹی کے وفادار رہیں گے۔ غداری کرنے والوں کو ہرگز نہیں بخشاجائیگا۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن ایسا ہوگاکہ سب یاد رکھیں گے، موصوف نے مزید کہا۔

پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کونسل الیکشن میں پیسے چلانے والے چلائیں گے مگرہم بکنے والے نہیں ہی...

Read More

طلبا کو ویکسین نہ لگانے والے اسکولوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

ایجنسیز/12اکتوبر/ضلع انتظامیہ نے گانچھے کے تمام پرائیویٹ اور گورنمنٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی فارم ب کے تحت فہرستیں 18 اکتوبر محکمہ صحت و ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

31 اکتوبر تک 12 سال سے زائد طلباء کی ویکسینشن نہ کرنے کی صورت میں جرمانے کی ساتھ متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن نہ کرنے والوں کے خلاف سب ڈویژن میں کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں سب ڈویڑن چھوربٹ کے داخلی راستے پر نائب تحصیلدار ...

Read More

سکردو روڈ30 اکتوبر کو مکمل کرنے کا اعلان، وزیراعظم کرینگےافتتاح

ایجنسیز// این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے مکمل ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا،جگلوٹ اسکردو سڑک 30 اکتوبر کو مکمل ہوجائے گی جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کرینگے۔

این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو کی ویڈیو بھی شئیر کر دی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں 2019 اور 2021 کے مناظر دکھائے گئے،اس سے 2019 کا خوفناک اور 2021 میں سڑک پر کام کے بعد کا دلکش منظر بھی دکھایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے ک...

Read More

بابوسرٹاپ پر برفباری، تیس گاڑیاں اور سیاح پھنس گئے

ایجنسیز/11اکتوبر/بابوسر ٹاپ پر سیزن کی پہلی برف باری کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں مسافروں اور سیاحوں سمیت برف میں پھنس گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دیامر کے سیاحتی علاقہ بابوسر ٹاپ پر اچانک ہلکی ہلکی برف باری شروع ہوگئی۔

برف باری سے محظوظ ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد ٹاپ پر پہنچ گئی اور خوب أنند لیالیکن اس دوران اچانک برف باری میں تیزی آگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ پر کئی انچ تک برف پڑ گئی۔

برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئں اور کئی مسافر بھی محفوظ مقام پر منتقل نہ ہوسکے۔مقامی ...

Read More

سکردو روڈ نومبر میں مکمل ہوگا ،لاگت تخمینہ سے 2927ملین زائد ہوگئی ،این ایچ اے

ایجنسیز/8اکتوبر/قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کے اجلاس میں این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جگلوٹ اسکردو روڈ 164 کلومیٹر پر محیط ہے، سڑک کی تعمیر میں مشکلات آئیں لیکن نومبر کے آخر تک سڑک مکمل ہوجائے گی۔

پی سی ون میں پتھر کی دیوار تھی اور ٹھیکیدار نے کنکریٹ کی دیوار کی آفر کی تھی، ہم نے ٹھیکیدار کو پتھر کی دیوار کی ادائیگی کی ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں نی...

Read More

غیر معیاری گندم اور آٹے پر سپریم اپیلٹ کورٹ کا نوٹس

ایجنسز/ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے غیر معیاری گندم اور ناقص آٹے پر نوٹس لیا ہے اور آج جمعہ کے روز تاریخ سماعت مقرر کی ہے۔

سابق ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل ایڈوکیٹ سعید اقبال کی درخواست پر سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے پورے گلگت بلتستان میں محکمہ خوراک کی جانب سے ناقص آٹے کی فراہمی کے بابت حکومت گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کے لئے جمعہ کے روز تاریخ مقرر کی ہے۔

گانچھے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا سیاچن روڈ پر دھرنا

ایجنسیز/4اکتوبر/صوبائی وزیر برقیات کے حلقے میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آے۔ عوام نے غواڑی میں سیاچن روڈ پر دھرنا دے کر شدید احتجاج کیا مظاہرین نے صوبائی وزیر برقیات اور محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رضا الحق مدنی نے کہا کہ محکمہ برقیات کے حکام چور دروازوں سے من پسند افراد کو بھرتی کرنے میں مصروف ہیں۔ برقیات کے آفیسران وزراء کے اشاروں پر چل کر غیر قانونی کام کر رہے ہیں ۔یہ وقت نہیں رہے گا ایک دن ...

Read More