جی بی کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں کی کٹوتی

 ایجنسیز/13نومب/ گلگت بلتستان کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں کی کٹوتی کردی گئی ۔ خروں کے مطابق گلگت بلتستان کے لئے ماہانہ ایک لاکھ 18 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کی جاتی تھیں مگر وفاقی فانانس ڈویژن نے پاسکو کو نو مبر کے مہینے میں 90 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کرنے کا لیٹر جاری کیا ہے ۔

جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ کی نسبت موجودہ مہینے میں گندم کی 28 ہزاربوریاں کم ملیں گی۔۔ تیل کے نرخ بڑھنے سے گندم مہنگے داموں پاکستان پہنچتی ہے جس کی وجہ سے گندم کی بوریوں میں کمی کی گئی ہے ۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے سبسڈی گندم کی بوریوں کا کوٹہ 15 لاکھ سے بڑھا کر 16 لاکھ کر وایا تھا۔ برف سے ڈھکے ہوئے علاقوں کو زمینی راستے بند ہونے سے قبل ہی ایڈ وانس میں گندم پہنچائی جاتی ہے ۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

ہر ماہ وفاقی فاینانس ڈویژن سے پاسکوکوگندم کی بوریاں ریلیز کرنے کا خط لکھا جاتا ہے پاسکو خط میں تحریر شدہ تعدادکے مطابق گندم کی بوریاں فراہم کرنے کا پابند ہے ۔ گندم کی بوریوں میں کٹوتی کی وجہ سے عوام کو گندم و آٹے کے حصول میں شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ 

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>