سکردو روڈ30 اکتوبر کو مکمل کرنے کا اعلان، وزیراعظم کرینگےافتتاح

ایجنسیز// این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے مکمل ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا،جگلوٹ اسکردو سڑک 30 اکتوبر کو مکمل ہوجائے گی جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کرینگے۔

این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو کی ویڈیو بھی شئیر کر دی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں 2019 اور 2021 کے مناظر دکھائے گئے،اس سے 2019 کا خوفناک اور 2021 میں سڑک پر کام کے بعد کا دلکش منظر بھی دکھایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لئے چترال اور گلگت بلتستان شاہراہ کی بھی منظوری دی ہے ،اس اہم شاہراہ پر دسمبر میں کام ہو شروع ہو جائے گا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان سی پیک کا دروازہ ہے اور سی پیک اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے، اس اہم شاہراہ سے اس علاقے کی سیاحت میں اضافہ ہوگا اور معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اس کے ساتھ چترال میں تین منصوبے اس سال کے آخر تک شروع ہو جائیں گے ،این ایچ اے نہ صرف جاری منصوبے تیز تر اور شفاف انداز میں مکمل کر رہا ہے بلکہ نئے منصوبوں کا بروقت آغاز اور سی پیک کو بہتر طریقے سے آگے بڑھا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک کے سب سے بڑے فورم جے سی سی نے چترال دیر ، سوات موٹروے اور پشاور ڈی آء خان موٹروے کو سی پیک میں شامل کر کے ان علاقوں کو ترقی کی نوید سناء پچھلے ہفتے ہونے والے جے سی سی کے سی پیک کے حوالے سے فیصلوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>