گلگت بلتستان میں امن ومذہبی ہم آہنگی کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم

ایجنسیز/12/وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پارلیمانی کمیٹی برائے امن و مذہبی ہم آہنگی قائم کر دی ہے , محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذہبی امن وہم آہنگی کمیٹی میں سینئر وزیر کرنل(ر)عبیداللہ بیگ ، وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان، مشیر قانون سید سہیل عباس شاہ ، وزیر خزانہ جاوید علی منوا، وزیر صحت حاجی گلبر خان، وزیر تعلیم راجہ اعظم خان، وزیر سیاحت ناصر علی خان، وزیر بلدیات عبدالحمید و ممبران اسمبلی غلام محمد اور انجینئر محمد انور شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطاب...

Read More

گلگت میں ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کی ہدایت

ایجنسیز/10ستمبر/وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ جمعرات کو وزیر اعظم سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی (STZA)نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے گلگت میں خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے خالد خورشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہ...

Read More

اپوزیشن کا خطے کی ترقی میں کوئی کردار نہیں.فتح اللہ خان

ایجنسیز/9ستمبر/صوبائی وزیر اطلاعات، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ترقیاتی منصوبے کھٹک رہے ہیں اس لئے اپوزیشن لیڈر لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے روزانہ جھوٹ کا سہار ا لیکر بے بنیاد بیان بازی میں مصروف ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چاہئے کہ وہ پی پی کے دورحکومت میں ہونے والی کرپشن اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا رونا روئیں ۔اس وقت گلگت بلتستان میں اپوزیشن لیڈر ایک مسخرے کا روپ دھار چکے ہیں اور ہر معامل...

Read More

ماحولیاتی تبدیلی سے جی بی متاثر ہو رہا ہے.چیف سیکرٹری

ایجنسیز/4ستمبر/چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے یو این ڈی پی جی بی کے وفد کی ملاقات کی اس موقع پر یو این ڈی پی کے صوبائی صدر کو آڈینیٹر عبدل باسط اور ماحولیاتی اور کلائمیٹ تبدیلی یونٹ کے پروگرام آفیسر محمد سہیل بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں صوبائی صدر کو آڈینٹر نے چیف سکریٹری کو پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یو این ڈی پی گلگت بلتستان کے ماحول کے حوالے سے کافی دلچسپی رکھتی ہے۔

اس موقع پر چیف سکریٹری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سب سے متاثرہ خطہ گلگ...

Read More

جی بی میں عوامی احتجاج کے بعد سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھل گئی

ایجنسیز/25اگست/عوامی احتجاج کے بعد گلگت بلتستان کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھول دی گئیں۔ گزشتہ روز گلگت صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال کے باہر عوام اور مریضوں کے تیماداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ منگل کے روز محکمہ صحت نے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل گلگت بلتستان میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد مریض پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے تھے جہاں بے پناہ رش کے باوجود کرونا ایس او پی...

Read More

غذر کیساتھ ناانصافیاں برداشت نہیں کرینگے۔ سید جلال شاہ

ایجنسیز/24اگست/ پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق امیدوار جی بی اسمبلی سید جلال علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کی ترقیاتی سکیموں کو ختم کرنا ڈکٹیٹر شپ کی بدترین مثال ہے۔

ترقیاتی فنڈز پر آبادی کے لحاظ سے غذر کے لوگوں کا اتنا ہی حق ہے جتنا دیگر اضلاع کے لوگوں کا حق بنتا ہے انہوں نے کہا کہ غذر چترال ایکسپریس وے منصوبہ اہم اقدام ہے تاہم وفاقی پراجیکٹ کے ایمائ پر غذر کو جی بی ڈویلپمنٹ پروگرام میں نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے۔

جمہوریت میں ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اقتدا...

Read More

خواتین کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے حکومت اور قراقرم یونیورسٹی میں معاہدہ

ایجنسیز/17اگست/قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے مابین دیامر میں خواتین کی پیشہ وارانہ تربیت کے امور کو آگے بڑھانے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق مفاہمتی یاداشت پر قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ممبر جی بی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری دلشاد بانو نے دستخط کئے۔

مفاہمتی یاداشت کے رُو سے صوبائی حکومت قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں دیامر کی خواتین کو پیشہ وارانہ...

Read More

چلاس، سیلاب سے تباہی، متعدد مکانات تباہ، فصلیں زیر آب

ایجنسیز/16اگست/ چلاس کا نواحی علاقہ تھک نیاٹ میں طوفانی بارش اورسیلاب سے درجنوں گھر تباہ ہوگئے ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔سیلاب سے شاہراہ بابوسر اور شاہراہ قراقرم بلاک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چلاس زیرو پوائنٹ،تھک جل نیاٹ اور تتہ پانی کے مقام پر طوفانی بارش نے ہر طرف تباہی مچاکر رکھ دی جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک ہوچکی ہے اور دو گاڑیاں بھی دب چکی ہیں جبکہ گاڑیوں میں سوار سیاحوں نے بھاگ کر جانیں بچائی ہیں۔

ادھر سخت بارش سے بابوسر روڈ جل کے مقام پر مت...

Read More

عبوری صوبہ کا فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کی اتفاق رائے سے کیا جائے گا، حکومت

ایجنسیز/11اگست/گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیم پر غور کیلئے اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور ، مشیر قانون جی بی سہیل عباس سمیت دیگر اعلیٰ وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف سٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور مجوزہ آئینی ترمیم پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تجاویزاور مج...

Read More

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی آپریشن شروع کیا جائے۔ خالد خورشید

ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جی بی ڈی ایم اے، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، محکمہ تعمیرات اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقو ں میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کیا جائے۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے پیش نظر تمام ریلیف اور بحالی کے ادارے الرٹ رہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ہدایات کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع استور، دیامر، غذر، ہنزہ، نگرسمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے درکار ...

Read More