اپوزیشن کا خطے کی ترقی میں کوئی کردار نہیں.فتح اللہ خان

ایجنسیز/9ستمبر/صوبائی وزیر اطلاعات، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ترقیاتی منصوبے کھٹک رہے ہیں اس لئے اپوزیشن لیڈر لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے روزانہ جھوٹ کا سہار ا لیکر بے بنیاد بیان بازی میں مصروف ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چاہئے کہ وہ پی پی کے دورحکومت میں ہونے والی کرپشن اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا رونا روئیں ۔اس وقت گلگت بلتستان میں اپوزیشن لیڈر ایک مسخرے کا روپ دھار چکے ہیں اور ہر معاملے میں کھچڑی بنانے کے ماہر بن گئے ہیں۔امجد صاحب سے گزارش ہے کہ اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے خود کو مزید مسخرہ نہ بنائیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ایسا نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن لیڈر تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملا۔جنھیں جھوٹ کا کارخانہ چلانے کے سوا کچھ نہیں آتا۔ایڈوکیٹ صاحب، شائد آپ کو معلوم نہیں ہے کہ گلگت بلتستان میں 5 سال پیپلز پارٹی کی حکومت بھی رہی ہے جو کہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں یکسر ناکام رہی ۔جسے عوام نہیں بھولے ہیں۔عوام پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور حکومت کی کارکردگی کا پوچھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی عوام دیکھیں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی خصوصی کاوشوں کی بدولت گلگت بلتستا ن ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دو میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ طورمک روندو فیز II اور تین میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ مہدی آباد کھرمنگ فیزIII کے منصوبوں کی حتمی منظوری دراصل اپوزیشن لیڈر کو کھٹک رہی ہے۔

فتح اللہ خان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے معاملے پر ہم آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھ سکتے۔تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اپوزیشن کا خطے کی ترقی میں کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے کی رائے کا علم ہے اور نہ ہی اپوزیشن کی طرف سے کسی بھی معاملے پر کوئی سنجیدہ تجاویز سامنے آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی حکومت اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں کرپشن،نوکریوں کی فروخت اورجعلسازی میں مصروف رہی اسی لئے ان کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے،ہماری وفاقی اپوزیشن کا خطے کی ترقی میں کوئی کردار نہیں،فتح اللہ خان
جمعرات 09 ستمبر 2021ء 0 تبصرے
گلگت(پر)صوبائی وزیر اطلاعات، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ترقیاتی منصوبے کھٹک رہے ہیں اس لئے اپوزیشن لیڈر لوگوںکو گمراہ کرنے کیلئے روزانہ جھوٹ کا سہار ا لیکر بے بنیاد بیان بازی میں مصروف ہیں.

اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چاہئے کہ وہ پی پی کے دورحکومت میں ہونے والی کرپشن اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا رونا روئیں ،اس وقت گلگت بلتستان میں اپوزیشن لیڈر ایک مسخرے کا روپ دھار چکے ہیں اور ہر معاملے میں کھچڑی بنانے کے ماہر بن گئے ہیں۔امجد صاحب سے گزارش ہے کہ اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے خود کو مزید مسخرہ نہ بنائیں.

وزیراطلاعات نے کہا کہ ایسا نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن لیڈر تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملا،جنھیں جھوٹ کا کارخانہ چلانے کے سوا کچھ نہیں آتا۔ایڈوکیٹ صاحب، شائد آپ کو معلوم نہیں ہے کہ گلگت بلتستان میں 5 سال پیپلز پارٹی کی حکومت بھی رہی ہے جو کہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں یکسر ناکام رہی ،جسے عوام نہیں بھولے ہیں۔

عوام پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور حکومت کی کارکردگی کا پوچھ رہے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی عوام دیکھیں گے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی خصوصی کاوشوں کی بدولت گلگت بلتستا ن ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دو میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ طورمک روندو فیز II لاگت 49 کروڑ70لاکھ اور تین میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ مہدی آباد کھرمنگ فیزIII لاگت 73کروڑ 27لاکھ40ہزار کے منصوبوں کی حتمی منظوری دراصل اپوزیشن لیڈر کو کھٹک رہی ہے،انھوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ ایک اجلاس میں ایک ارب 22 کروڑ 97لاکھ40 ہزار کے منصوبوں کی منظوری ملی ہے.

فتح اللہ خان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے معاملے پر ہم آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھ سکتے،تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اپوزیشن کا خطے کی ترقی میں کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے کی رائے کا علم ہے اور نہ ہی اپوزیشن کی طرف سے کسی بھی معاملے پر کوئی سنجیدہ تجاویز سامنے آرہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی حکومت اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں کرپشن،نوکریوں کی فروخت اورجعلسازی میں مصروف رہی اسی لئے ان کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔،حکومتی اقدامات کی بدولت روزگار کے بے پناہ مواقعے پیدا ہورہے ہیں، صرف 10بڑے آبی ذخائر کے منصوبوں میں 7 لاکھ نوکریوں کے مواقعے پیدا ہونگے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>