سکردو، اعلان کے باوجود سحر وافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ،عوام میں غم وغصہ

ایجنسیز/15اپریل /انتظامیہ سکردو میں رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اپنے اعلان پر عمل درآمد نہ کراسکی جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم وغصہ پیدا ہوگیا ۔

کمشنر بلتستان ڈویڑن شجاع عالم اور ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی نے رمضان المبارک سے ایک روز قبل پریس کلب سکردو کی نئی کابینہ کے ارکان اور گورننگ باڈی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیاتھاکہ پورے سکردو میں روزہ داروں کو سحر اور افطار کے اوقات میں ڈیزل جنریٹر چلاکر بجلی فراہم کی جائیگی۔

شیڈول کے مطابق شام چھ بجے سے رات دس بجے...

Read More

عارضی ملازمین کا دھرنا تیسرے روز میں داخل

ایجنسیس/14مارچ/ عارضی ملازمین کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔عارضی ملازمین نے چیف سیکریٹری آفس کے باہر دستر خوان بچھا کر سحری اور افطاری کا اہتمام کیا۔

تاہم حکومتی اراکین کی جانب سے حکومت کی تین رکنی کمیٹی جس میں وزیر خزانہ جاوید منوا، وزیر اطلاعات فتح اللہ خان وزیر قانون سید سہیل عباس نے تین بجے کے وقت عارضی ملازمین سے مذاکرات کئے اور عارضی ملازمین سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعلی ہاؤس کی جانب مارچ نہ کریں مطالبات کو حل کرنے کے لئے بیس دنوں کا وقت دیا جائے جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی ...

Read More

گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کا ہمیشہ خطرہ رہتا ہے.،وزیر اعلیٰ

ایجنسیز/١١مارچ/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کا ہمیشہ خطرہ رہتا ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بھی یہ علاقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ برف باری، بارشوں اور گلیشیرز کے پگھلنے کی وجہ سے ہمیشہ خطرات لاحق رہتے ہیں ان باتوں کا اظہار وژیر اعلیٰ خلد خوشید نے ایک گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں مزید کہا کہ ششپر گلیشیر بھی ایک چیلنج بنا ہوا ہے اس گلیشیر کی وجہ سے آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔

گلگت بلتستان کا جغرافیہ دیگر صوبوں سے بالکل مختلف ہے۔ گلگت بلتستان کی آبادی دور دراز علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ان مشکل اور ...

Read More

گلگت میں ٹریفک حادثات، سب انسپکٹر جاں بحق، چار افرادزخمی

ایجنسیز/٩ مارچ/ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا ٹریفک حادثہ جوٹیال پبلک سکول کے قریب پیش آیا۔

سب انسپکٹر اورنگزیب جوٹیال میں اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لئے جارہے تھے پبلک سکول کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے۔ جہاں سے فوری طور پر سی ایم ایچ پہنچایا گیا بعد ازاں سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے.
ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ مرحوم کے سر پر شدید چوٹ لگی تھی جو کہ جان...

Read More

ایف سی کی تعیناتی نامنظور، گورنر کو ہٹایا جائے، آغا راحت

قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی نے جنگلات کی حفاظت کیلئے ایف سی کی تعیناتی مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر اور وزیر امور کشمیر کو فوری ہٹایا جائے۔ ایف سی کی بجائے مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسین نے کہاکہ گورنر کا کردار مشکوک ہے، جس کی وجہ سے گورنر کو ہٹانا ضروری ہے۔

ایف سی کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کرکے جی بی کے بجٹ پر بوجھ بننے کی بجائے مقامی لوگوں کو بھرتی کرکے جنگلات کی حفاظت کی ذمہ داری دی جائے۔ مشکل حالات...

Read More

سرکاری اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات ہوگی۔اسپیکر

ایجنسیز/٤مارچ/ڈپٹی سپیکر نذید احمد نے سرکاری اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے اسمبلی کی پانچ رکنی کمیٹی بنادی.

پیر کے روز گلگت بلتستان اسمبلی میں قبل ازبجٹ سیشن کے دوران مشیر خوراک شمس الحق لون کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کے انکشافات پر ڈپٹی سپیکر نے کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے ایوان میں بات ہوئی ہے، ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہیں کمیٹی تحقیقات کرے کہ کن کن اداروں میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی ہیں اور کتنی بھرتیاں ہوئی ہیں۔

کمیٹی ت...

Read More

سکردو میں بجلی بحران سنگین، حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں،رکن کونسل

اےجنسیز/انجمن شہریان سکردو کے صدر ورکن کونسل وزیر اخلاق حسین نے کہاہے کہ سکردو اندھیرے میں ڈوباہواہے بجلی سے چلنے والی تمام مشینیں جام ہوگئی ہیں ادارے بند ہورہے ہیں مگر وزیراعلی اور وزراء کو سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں ہے.

سکردو میں اخبار نویسیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکردو میں بجلی کابحران سنگین ہوگیاہے آئے روز بحران بڑھتاجارہاہے مگر حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے جب ہم دوسرے علاقوں سے بجلی لاکر سکردو میں بحران ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہمارے اوپر تعصبات کو ہوا دینے کا الزام ...

Read More

جی بی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 7کیسز

ایجنسیز٣١مارچ/گلگت بلتستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 7کیسز رپورٹ ہوئے-

گلگت میں کرونا کیسز کے باعث ایک کالج کو سیل کردیا گیا جبکہ یاسین کالونی میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کرکے گھر گھر ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ملک کے دیگر حصوں کی مناسبت سے وبا کا پھیلاؤ کافی حد تک کنٹرول میں ہے تاہم گزشتہ روز 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جن میں سے ایک تعلق عدالتی عملے سے ہے-

گلگت بلتستان میں مجموعی کیسز 5 ہزار17 ہوگئے ہیں۔گلگت بلتستان میں 9 مارچ کے بعد مزید کسی مریض ...

Read More

گلگت بلتستان میں اسلحہ کینمایش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد

ایجنسیز/28مارچ/ محکمہ امور دا داخلہ نے گلگت بلتستان میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

سیکریٹری داخلہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نلترواقعہ اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کی وجہ سے گلگت بلتستان میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت اسلحہ لے کر چلنے پھرنے اور اسکی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

جبکہ ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں...

Read More

نلتر، مسافر وین پر فائرنگ، 6افراد جاں بحق، 3ملزمان گرفتار

ایجنسیز/26مارچ/گلگت کے نواحی علاقہ نلتر پائین میں دہشتگردی کے ایک واقعہ میں 6افراد جان بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب گلگت شہر سے نلتر بالا جانے والی مسافر وین پر نلتر پائین کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت سات زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں اور زخمیوں کو پی ایچ کیو اور سٹی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پانچ زخمیوں کو پی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

...
Read More