سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی آپریشن شروع کیا جائے۔ خالد خورشید

ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جی بی ڈی ایم اے، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، محکمہ تعمیرات اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقو ں میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کیا جائے۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے پیش نظر تمام ریلیف اور بحالی کے ادارے الرٹ رہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ہدایات کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع استور، دیامر، غذر، ہنزہ، نگرسمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے درکار فنڈز کی فراہمی اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جی بی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ریلیف ریسکیواداروں کی جانب سے ٹینٹ، خوراک متاثرہ لوگوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی بارشوں او رسیلاب کے پیشنگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے جی بی ڈی ایم اے سمیت ہنگامی خدمات کی فراہمی کے ذمہ دار تمام اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس اور تیار رہنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>