کرگل میں امام علی ؑ کے یوم شہادت پرایس او پیز کے ساتھ جلوس ہائے عزا منعقد

کرگل //4مئی// ضلع بھر میں حضرت امیر المومنین علی ابن بی طالب علیہ سلام کی شہادت کے موقع پر جلوس عزاء منعقد کی گئیں اور جلوس و مجالس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایس اوپیز پر مکمل پابندی کے ساتھ عمل درآمد کیا گیا۔

دنیا کے دیگر گوشہ وکنار کے ساتھ ساتھ آج ضلع کرگل میں بھی شہادت مولائے متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام کے موقع پرضلع کے طول وعرض میں مجلس عزا اور جلوس عزاء برآمد کئے گئے۔ اس مناسبت پر ضلع ہیڈ کوارٹر پر سب سے بڑا جلوس امام خمینی میموریل ٹرسٹ اور مدرسہ اثناعشریہ کرگل کے زیر اہتمام آج 21رمضان المبارک بمطابق 4مئی بروز منگلوار بعداز نماز ظہرین جامع مسجد کرگل اور احاطہ اسلامیہ سکول سے جلوس عزار برآمد کئے گئے۔

مدرسہ اثناعشریہ کرگل کے اہتمام سے ٹھیک بعداز نماز ظہرین جلوس برآمد کیا۔جلوس میں شامل لوگ نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے مین بازار سے گذرتے ہوئے لال چوک سے انقلاب منزل میں داخل ہوئے جہاں اجتماعی نوحہ خوانی کے بعد صدر حوزہ علمیہ مدرسہ اثناعشریہ کرگل شیخ ناظر المہدی محمدی نے مولائے متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور انکے شہادت بیان کی۔

موصوف نے اس موقع پرجلوسوں میں سماجی دوری اور ایس اوپیز کی پاسداری میں غفلت کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو بھی ہدایات جاری کی جاتی ہے اس پر عمل درآمد کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس کے جوابدہ ہیں لہذا شعبہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

ادھر ٹھیک اڑھائی بجے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جلوس مرکزی جامع مسجد سے برآمد ہوکر لاک چوک سے خمینی چوک اور اسلامیہ سکول چوک سے واپس خمینی چوک سے ہوتے ہوئے حسینی پارک میں داخل ہوئے۔جلوس میں بسیج امام کے رضاکاروں نے بہترین انتظامات اور سماجی فاصلے کو برقراررکھتے ہوئے نوحہ خوانی وسینہ زنی کررہے۔ اس دوران مستکبرین عالم امریکہ و اسرائیل اور آل سعود کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔

عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئر مین امور مذہبی شیخ بشیر شاکر نے موجودہ حالات پر تبصرہ
کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالیہ وبائی بیماری کے دوران جتنے بھی موت یا اس بیماری میں مبتلاء ہوئے ہیں سب بدنظمی کے سبب ہوئی ہے۔شہید محراب امام اول حضرت علی علیہ سلام نے قبل از شہادت امام حسن مجتبی اور امام حسین علیہم اسلام کو اپنے وصیت میں یہ تاکید کی کہ اپنے امور ات میں نظم و ضبط قائم کرے۔موصوف نے دوران جلوس احتیاطی تدابیر عمل کرنے کے لئے عزاداروں کا شکریہ اداکیااور ساتھ ہی مجلسوں کے ساتھ ساتھ بازاروں اور دیگر مقامات پر بھی سماجی دوری اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

اس سے قبل نگراں کونسل کے چیئر مین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد محقق نے تعلیمات امام علی علیہ سلام پر روشنی ڈالی اورامام عالی مقام کے فضائل اور مصائب بیان کی۔آپ نے حضرت علی علیہ سلام کے وصیت کے چند فقرے بھی پڑھ کرسنائے جس کو مولا متقیان امیر المومنین علی علیہ سلام نے اہلبیت ؑ کو شہادت سے چند لمحہ قبل فرمائے تھے۔

انہوں نے دنیا کو کورونا وائرس سے فوری طور نجات کے لئے خصوصی دعاکی۔موصوف نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی حسینی خامنای وآیت اللہ سیستانی اور دیگر مراجع عظام کے سلامتی و طول عمر اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے بھی دعاکی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>