گلگت بلتستان – اسرائیلی بربریت کیخلاف اور فلسطینیوں سےاظاریکجہتی کیلئے ہڑتال

ایجنسیز/اسرائیلی بربریت کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے سکردو میں ہڑتال کی گئی اور انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلتستان کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

سکردو میں ریلی جامع مسجد سکردو سے نماز جمعہ کے بعد برآمد ہوئی جو یاد گار چوک پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مسلمان کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءنے اسرائیلی بربریت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینیٍ ۔ شیخ فدا عبادی۔ سید قمر الموسوی اور دیگر دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل نے غزہ میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔ پوری دنیا اسرائیل کے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے مگر ہماری وفاقی حکومت فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والوں کو تنگ کررہی ہے اور اسلام آباد میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ مصلحتوں سے بالاتر ہوکر کام کریں اور فلسطینیوں کا کھل کر ساتھ دیں۔

میڈیا سے بات کرتے کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر نے کہاکہ فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ہمارا شرعی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ اسی کے پیش نظر آج سکردو میں مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال اسی وجہ سے کی گئی۔

ہڑتال تاریخی رہی تمام تاجروں کی جانب سے مکمل تعاون کیا گیا تمام کاروباری مراکز بند رہے ۔نماز جمعہ کے بعد سکردو میں بہت بڑا جلسہ ہوا اور اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ گیا دریں اثناءگمبہ سکردو اور ملحقہ علاقوں میں بھی اسرائیل کی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>