پہاڑوں پر برفباری، سکردو کا درجہ حرارت منفی 1 درج

ایجنسیز/ گلگت بلتستان کے بالائی وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

جمعرات کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اسلام آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے گرم کپڑوں کی مانگ اور گرم پکوانوں کی سیل بھی بڑھ گئی ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

ادھر گلگت کے علاقے سکردو اور بابوسر میں درجہ حرارت منفی 1 ڈگری تک گر گیا ہے۔ بلوچستان کے علاقے چمن اور زیارت میں شدید بارش ہوئی جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ژوب، ڈی آئی خان ہائی وے بند ہوگیا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

ادھر دیر کے سیاحتی مقام باڈگوئی ٹاپ اور جمرود میں برفباری سے سفیدی چھاگئی، سوات میں بارش اور نوشہرہ میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔

دیر کے سیاحتی مقام باڈگوئی ٹاپ پر شدید برفباری جبکہ کمراٹ اور تھل میں بارش ہوئی، باڈگوئی کے قریب ٹریفک برفباری سے بند ہوگیا، کئی سیاح واپس کمراٹ لوٹ گئے۔

اسلام آباد میں تیز بارش اور کئی علاقوں می ژالہ باری ہوئی جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا، سہ پہر سے راولپنڈی اسلام آباد میں کالی گھٹاﺅں کا راج رہا۔ جس کے بعد بادل جم کر برسے جبکہ مری میں بھی بارش نے موسم سرد کردیا۔ ہری پور میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں موجود ہے، بالائی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب، کے پی، کشمیر گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>