حکومت معاشی بحران پر اسلام آباد لانگ مارچ کرے، اپوزیشن لیڈر

ایجنسیز/اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہاہے کہ مخلوط حکومت نے گلگت بلتستان کا دیوالیہ نکال لیا ہے۔ جس طرح وفاق میں 16 مہینے میں پاکستان کا جو حال ہوا آئندہ دوسالوں میں گلگت بلتستان کے ساتھ اس سے برا ہوگا۔

عوام اور سرکاری ملازمین اچھی خبر کو ترسیں گے وفاق کی چپقلش کے اثرات بھی گلگت بلتستان پہ پڑیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومتی پارٹیوں کے درمیان وفاق میں ٹھن گئی ہے اور گلگت بلتستان میں بھی درون خانہ ملاقاتیں چل رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حقوق جھولی میں گرنے والی چیز نہیں ہے ۔حقوق کے لیے جدوجہد کرنی ہوتی ہے ۔ موجودہ حکومت وفاق کو قائل کرنے میں ناکام ہے۔

اگر ضرورت پڑتی ہے تو اپوزیشن ممبران فنانس کے معاملات کے حل کے لیے حکومت کی مدد کو تیار رہیں۔ سابق وزیر خزانہ کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ حکومت اپنی انا چھوڑ کر اپوزیشن اور عوام کے سامنے حقیقت بیان کریں تو ہم حکومت کی جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔ صوبائی حکومت عوام کو آنکھیں دکھانے کی بجائے اپنی کابینہ کا اجلاس ڈی چوک پہ کرے اور اسلام آباد لانگ مارچ کرے تو دیکھتے ہیں مسائل حل ہوتے ہیں یا نہیں۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے معمولی رقم چاہیے جو وفاق کہیں سے بھی ارینج کرسکتا ہے لیکن نہ وفاق کی ترجیح میں ہے نہ صوبائی حکومت وفاق کو قائل کر پا رہی ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس اگلے مہینے سے سے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے رقم نہیں ہے۔ جو 35 فی صد کا اضافہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں کیا گیا تھا اس کو واپس لینے کا سوچا جارہا ہے ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>