بسیج روحانیوں و زینبیہ نے كیا نوبالغ لڑكے لڑکیوں کے لیے جشن تکلیف كا انعقاد

كرگل// اپریل 09// بسیج روحانی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے آج سال 2023 میں بالغ ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے جشن تکلیف یعنی روز آغاز عبادت و بندگی کا امام خمینی ٹاور كرگل میں اہتمام کیا گیا۔

اس جشن میں30 دارالقرآنوں کے 300 سے زاید طلاب وطالبات کے علاوہ اسا تذہ اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

جشن تکلیف کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد گر وہ طلاب دار القرآن ولی عصر برو تھنگ نے بارگاہ رسالت میں خراج عقیدت پیش کی۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اس موقع پر بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ممبر نگران کونسل جناب الحاج اصغر کر بلائی نے کہا کہ آپ بچوں کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ آج آپ حضرات خدا کی بارگاہ میں حاضری دینے کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔

جشن تکلیف میں اس وقت رونق ہوءی جب جمہوری اسلامی ایران سے تشریف لاۓ بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری قرآن جناب الحاج حمید رحیمی نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت کلام پاک سے سامعین کے دلوں کو منور كیا۔

اس دوران حجت الاسلام شیخ لطفی نے جشن تکلیف کی اہمیت کو بیان کرتے ہوۓ فرمایا کہ آج آپ بچوں کی زندگی کا سب سے مسرت اور شادمانی کا دن ہے کہ آج آپ لوگ خدا کی بارگاہ میں اطاعت و بندگی کرنے کے قابل ہوکر جشن منار ہے ہو۔

اپنی صدارتی خطبہ میں حجۃ الاسلام شیخ محقق نے بچوں کو مبارک باد پیش کی اور بیج روحانیون کی خدمت علاوہ آج کے پروگرام کی تعریف کیں اور دعاۓ خیر کیساتھ اختتام کیا۔

آخر میں وایس چیر مین نسیج روحانیون حجت الاسلام شیخ محمد حسین رجائی نے شرکاء ،طلاب ،اسا تذہ کمیٹی ممبران ، میڈیا سے تعلق رکھنے والوں اور مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔

پہلی بار سن بلوغ کو پہونچے والے لڑکوں اور لڑکیوں نے حجۃ الاسلام شیخ امین انصاری چیف آرگنائزر بیج روحانیون کی امامت میں نماز ظہرین ادا كیا۔

اسی طرح ذینبیہ وومن ویلفیر سوساءٹی، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے آج سال 2023 میں بالغ ہونے والےلڑکیوں کے لیے جشن تکلیف یعنی روز آغاز عبادت و بندگی کا زینبیہ حال كرگل میں اہتمام کیا گیا۔

اس دوران نو بالغہ بچیوں كو واجب احكامات یعنی نماز، روزہ، محرم، نہ محرم میں تمیز، وغیرہ كے بارے میں سكھایی گیی۔

جشن تکلیف میں جمہوری اسلامی ایران سے تشریف لاۓقاری قرآن جناب الحاج حمید رحیمی نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت کلام پاک سے سامعین کے دلوں کو منور كیا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>