ضلع بھرمیں جشن مولود کعبہ کی پرشکوہ تقریبات

 کرگل /وی  ایل  نیوز/اسلامی دنیا کے ساتھ ضلع کرگل میں بھی آج 13 رجب المرجب بمطابق 5 فروری 2023 ءکو مولود کعبہ امام المتقین امیر المومنین حضرت علیؑ علیہ  الاسلام کی ولادت کے موقع پر جشن ولادت مذہبی جوش ولولہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس سلسلےکی سب سے بڑی تقریب امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتما م سے جامع مسجد کرگل میں منعقد ہوئی ۔ اس مناسبت سے امام خمینی ٹاور حسینی پارک سے ایک پر شکوہ جلوس میلادصبح.30 10بجے مدح و منقبت مولا امیر کی گونج میں جامع مسجد کی طرف روانہ ہوا۔

دوران جلوس شرکا نے انقلابی شعار بلند کر رہے تھے۔ جلوس میں بازار کے خمینی چوک اور لال چوک سے گزرتا ہوا جامع مسجد پہنچا جہاں ٹھیک 11.30 بجے محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

مجلس میلاد حجة الاسلام شیخ محمد ابراہیم کریمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اپنے خطاب میں حجة الاسلام سید اسد اللہ ہاشمی نے عرفانی منازل اور تقواے حضرت امیر کے روشنی میں انکے سادہ زندگی کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے تقریر میں وائس چیر مین امور مذہبی حجة الاسلام شیخ بشیر شاکرنے حضرت علی کو تاریخ اسلام کا مظلوم ترین انسان قرار دیا جنکو اس زمانے کے انسانوں سے نہیں سمجھااور انکو ۵۲ سال تک گوشہ نشینی پر مجبور کیا۔ لیکن آج اس دور میں انکے زرّیہ میں سے حضرت روح اللہ خمینی ؒ نے انکے افکار کو پھر سے زندہ کیا۔

محفل کے دوران مدح خوان عرفان یونس گوشن، منصور ٹاک، شیخ علی نقی بڈگامی، علی اکبر، طلاب اصغر علی اور خادم حسین کراری نے اپنے مخصوص انداز میں مدح خوانی کرکے مجلس کو پر رونق بنایا۔ معروف شاعر محمد علی خمار تومیلی نے اپنے مخصوص انداز میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

اپنے خطاب میں چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ حجة الاسلام شیخ محمد صادق رجائی نے امیر المومنین علیہ السلام کے ولادت با سعادت اور سیرت مبارک امام علی مرتظیٰ علیہ سلام نے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے لوگوں کو تلقین کی کہ حضرت علی ؑ سے وہی لوگ جڑے تھے جو مالی اعتبار سے کمزور تھے۔اسلے ا ج بھی ہمیں مادیات سے صرف نظر کر کے معنویات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اپنے صدارتی تقریر میں انسپکتر جامعہ حجة الاسلام سید کاظم موسوی صابری نے آج کے دور میں امام المتقین کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کلچر اور ایکسپوثر کے نام پر نوجوانوں کو منحرف کر نے جیسے طاغوتی سازشوں سے ہوشیار رہنے کاور انقلابی فکر کے ساتھ دامن ولایت فقیہ کو تھامے رہنے کی اپیل کی۔

 اس مجلس کی نظامت مولانا عباس کراری سیکریٹری بسیج روحانیون اپنے مخصوص انداز میں کررہے تھے۔ مجلس نماز ظہرین کے بعد بھی جاری رہا۔اس مجلس کی اہتمام حسب نوبت دیہات چھوتک منجی سے لیکر تھوینہ تک کے مومنین کر رہے تھے جنہوں نے تبرکات کا اہتمام بھی کیا تھا۔

حجة الاسلام شیخ بشیر شاکر وائس چیرمین آئی کے ایم ٹی نے دعائے خیر کے ساتھ جلوس ولایت اور جشن ولایت میں شریک علماءسادات اور مختلف گاﺅں سے آئے ہوئے عاشقان ولایت کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن اور محکمہ پولیس کے عملے اور میڈیا سے وابستہ لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بسیج روحانیون اور بسیج امام کو بہترین طریقے پر اس جشن کو منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے مومنین چھوتک مینجی سے لیکر تھوینہ تک کا بہترین انتظامات کے لئے شکریہ ادا کیا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>