جموں میں اومیکران کے 3 مثبت کیسوں کی تصدیق

ایجنسیز/جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں ’اومیکرون‘ویرنٹ کے تین کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پورے صوبے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری طور پر بتایا گیا’’30نومبر کے روز جموں صوبے میں کئی افراد کے نمونے تشخیص کیلئے دہلی لیبارٹری روانہ کئے گئے اور منگل کے روز اُن کی رپورٹ موصول ہوئی‘‘۔یہ تینوں کیس جموں کے ہوزوری باغ ،تلاب تلو اور سروستی وہار میں پائے گئے ہیں۔

منگل کی شام محکمہ صحت و طبی تعلیم نے جموں شہرمیں ’’اومیکرون ‘‘کے تین کیسوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹیوٹ میں کہا’’ این سی ڈی سی نے جموں کلسٹر میں تین اومیکرون کیسوں کی تصدیق کی ہےاور پورے علاقے میں رہنے والے لوگوں کا آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا جائے گا۔

ٹیویٹ میں لوگوں سے کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے وضع کئے گئے قوائد و ضوابط پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

جموں صوبے میں کورونا نوڈل آفیسر ڈاکٹر اے ڈی منہاس نے بتایا ’’ 30نومبر کو نمونے ایس سی ڈی سی نئی دلی بھیجے گئے تھے اور ان تینوں مریضوں میں ہلکی علامتیں موجودتھیں۔

ابھی ان علاقوں میں کوئی پابندی عائد نہیں ہے لیکن بدھ کی صبح دونوں علاقوں میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔

ادھر ملک بھر میں نئے ویریئنٹ اومیکرون کے اب تک 200 معاملے سامنے آچکے ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے منگل کے روز کہاکہ اومیکرون کے 200 کیسز میں سے کل 77 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق، دہلی اور مہاراشٹر میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 54-54 معاملے سامنے آئے ہیں۔ تلنگانہ اور کرناٹک میں بالترتیب 20 اور 19 کیس درج کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ راجستھان میں اومیکرون کے 18، کیرالہ میں 15، گجرات میں 14، اتر پردیش میں دو اور آندھرا پردیش، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور چنڈی گڑھ میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>