خبر غم: حجت الاسلام شیخ حسن واعظی ہندرمانی رحلت کرگئے

نیوز ڈیسک/ہندرمان گاؤں کے معروف عالم دین و سابقہ قاضی حوزہ علمیہ مدرسہ اثناعشریہ کرگل شیخ حسن واعظی ہندرمانی مختصرعلالت کےبعدآج رات 12بجےاس دارفانی سے داربقاکی جانب انتقال کرگئےہیں۔

مرحوم حوزہ علمیہ مدرسہ اثناعشریہ کے قاضی رہ چکے ہیں اور اس وقت آپ اسلامیہ سکول کے متولی ہیں۔ مرحوم شیخ حسن واعظی گزشتہ کیی سالوں سے پوین میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھےاوریہاں مسجد کے امام تھے۔

آپ کے اچانک رحلت سے اسلامیہ سکول خاص طورپرپوین اور آپ کے آبادی گاؤں ہندرمان گاؤں ایک عالم دین سے محروم ہوگئے ہیں۔

توقع ہے کہ آپ کے جسدخاکی اسلامیہ سکول لایا جائے گا جہاں ضلع کے اطراف واکناف سے عقیدت مند آپ کے تشیع جنازہ میں شرکت کریں گے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>