فرانس حکومت نے 6 مسجدوں پر پابندی عائد کر دی

ایجنسیز/30 ستمبر/فرانس کی حکومت کی جانب سے اسلام مخالف موقف اختیار کئے جانے کے بعد ملک کے وزیر داخلہ نے مزید چھ مسجدوں اور کچھ دیگر مذہبی اداروں کو انتہا پسندی کی تبلیغ کے بہانے بند کرنے کی خبر دی ہے۔

خبروں کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ نے منگل کے روز کہا کہ پیرس کے چھ مسجدوں کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جبکہ ان کے دعوے کے مطابق کچھ اداروں کو جو انتہا پسندی کی تبلیغ میں مصروف ہیں، ختم کرنے کا ارادہ ہے۔

فرانس کی حکومت کے ان اقدامات کی ملک کے اندر اور عالمی سطح پر ہر طرف مذمت ہو رہی ہے۔

انہوں نے فرانس کے اخبار فیگارو سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے 89 مشکوک عبادتگاہوں میں سے ایک تہائی پر انتہا پسندی میں ملوث ہونے کا شک ہے اور خفیہ ایجنسیاں نومبر 2020 سے اس مسئلے کا جائزہ لے رہی ہیں۔

فرانس کے وزیر نے کہا کہ پورے ملک میں چھ عبادتگاہوں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>