اسلامیہ سکول کے صدارتی انتخابات کی تاریخ مقرر ،باضابطہ ووٹینگ کی تیاریاں مکمل

نیوز ڈیسک//کرگل 7ستمبر//الیکشن اٹھارٹی برائے انجمن جمعیت العلماءاثناعشریہ کرگل نے جنرل انتخابات کے لئے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردی ہے ۔ اس نوٹفکیشن کے مطابق فارم نامزدگی 6اور 7ستمبرجبکہ جانچ پڑتال 7ستمبر کو ہوگی۔

8ستمبر کو صبح دس بجے سے دوپہر دوبجے تک فارم واپس لے سکتے ہیں ۔11ستمبر کے روز انتخابات عمل میں لائی جائے گی جو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک حوزہ علمیہ اثناعشریہ نیٹ ورک ہال میں کی جائے گی۔ووٹوں کی گنتی بھی اسی روز کی جائے گی۔

اس سلسلے میںمزید تفصیلات کے لئے ہم نے ریٹرننگ آفیسر برائے انجمن جمعیت العلماءاثناعشریہ کرگل وسابقہ ڈپٹی کمشنر حاجی حسن خان رابطہ کیا جس پر موصوف نے بتایا کہ جنرل کونسل انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

فارم نامزدگی داخل کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر خان نے کہا کہ آج صدارتی امیدوار کے لئے شیخ لیاقت علی اکبری ولد اکبر علی گنڈساکن منگلپور نے فارم بھری دی ہے۔جبکہ شیخ محمد حسین محمدی ولد حاجی شکور ساکن سلموں نائب صدر اور سید علی ہاشمی ولد سید یوسف ساکن ٹرسپون نے جنرل سکریٹری کے لئے نامزدگی فارم بھردی ہے۔

درایں اثناءذرائع کے مطابق آج موجودہ صدر شخ ناظر المہدی محمدی نے بھی نامزدگی فارم داخل کردی ہے ۔اسی طرح نائب صدر کے لئے شیخ عبداللہ منوری ولد آخوند اسماعیل ساکن شلکچے اور شیخ غلام علی ولد شیخ محمد حسین مفید ساکن کنور نے نامزدگی کی فارم داخل کیا ہے۔جبکہ سکریٹری کے موجودہ سکریٹری شیخ ابراہیم خلیلی ولد حاجی حسن ساکن پشکم نے نامزدگی فارم داخل کیا ہے۔

حاجی حسن خان نے مزیدکہا کہ الیکشن کو باقاعدہ اور احسن طریقے سے انجام تک پہنچانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلی گئی ہے ۔موصوف نے اس موقع پر ووٹ دہندہ گان سے احسن طورپر انتخابات کومکمل کرنے کے لئے ان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے شیخ ناظر المہدی محمد ی سال 2015 میں بطور صدر منتخب ہوئے ۔اسی سال سے صدارتی انتخابات باضابطہ طورپر بلڈ بکس کے زریعے کرائے گئے تھے ،جبکہ اس سے قبل اسلامیہ سکول کے ممبران صدر اوردیگر اراکین کو اتفاق رائے سے چناجاتاتھا ۔اسلامیہ سکول کے صدر اور دیگر اراکین کو ووٹ دینے کا حق اسلامیہ سکول سے وابستہ علماءاوردیگر معزز شہریوں کو ہے ۔

1 Comments

  1. We hope for unity in kargil.
    In any case ISK and IKMT should come and work (preach) in a same roof. Disunity , divide or clash in any case would not be bear.
    Otherwise it is not able say us SHIA .
    From Drass.

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>