کرگل وجے دیوس کے موقع پردراس میں تقریب

26 جولائی/ نیوز ڈسک/ کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر آج دراس (کرگل) میں واقع کرگل وار میموریل پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر مہمان خصوصی کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل بپن راوت اوردیگر اعلی فوجی آفیسر ان اور سابقہ فوجی آفیسر ان نے وار میموریل پر پھول مالا چڑھائی۔

یاد رہے کہ اس تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو شرکت کرنا تھی لیکن ناساز موسمی حالات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

واضح رہے 1999میں دراس اور بٹالک سکٹر میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوجیوں کی دراندازی کے بعد میی کے مہینے میں دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ جنگ چھیڑ گئی تھی جو 25جولاءی1999 کو ہندوستان کے فتح کے ساتھ اختتام کو پہنچے تھے ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>