نوجوانوں کو اکسانے والوں کے خلاف کاروای ہوگی۔ وزیر اطلاعات جی بی

ایجنشیز/٣ مئی /صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وادی شہداء غذر کو کبھی نظر انداز نہیں کیا،جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی خصوصی کاوشوں سے گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان میں شامل سب سے بڑے منصوبے گلگت، شندور روڈ کا PCـ1 سی ڈی ڈبلیو پی/ایکنک کے آنے والے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش ہورہا ہے۔

جس کا وفاقی وزارت مواصلات نے مراسلہ بھی جاری کردیا ۔ اسی طرح19 کروڑ لاگت کا ضلع غذر کے DHQ ہسپتال کا ریوائزڈ پی سی ون کی سمری کی بھی وزیر اعلی خالد خورشید خان نے منظور ی دے دی ہے،انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں ضلع غذر میں 11 کروڑ کی لاگت سے شمرن، یاسین اور اشکومن کے پاور ہائوسز کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔

صوبائی حکومت کسی بھی ضلع کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیگی۔ہمیں گلگت بلتستان کا امن عزیز ہے،پرامن معاشرے کو ترقی کے منازل عبور ہوتے ہوئے کوئی نہیں روک سکتا۔صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب دی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ عوامی ہجوم دیکھ کر اچھل کود کر رہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اسمبلی کو ہر دور میں کٹھ پتلی کہا اور ہر بار اسی اسمبلی سے مستفید ہوتے رہے ۔یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے نوجوانوں اور طلباء کو ملک دشمنی پر اکسانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام ایسے فلمی کرداروں کی اصلیت سے اچھی طرح واقف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایسے عناصر سے کہنا چاہتے ہیں اپنا منہ بند رکھیں، زبان ہم بھی رکھتے ہیں حدود سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔ غذر کے پرامن عوام کو انتشار کی طرف لے جانے اور نوجوانوں کو اکسانے والوں کے خلاف کاوایی کی جایے گی۔۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>