کانگریس کے وفد متعدد شکایات کے ساتھ الیکشن کمیشن سے ملاقی

کانگریس کے ایک وفد نے منگل کو متعدد شکایات کے ساتھ الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمیت متعدد امور اٹھائے۔

اس وفد میںسلمان خورشید، پون کھیڑا اور گردیپ سنگھ سپل شامل تھے۔ وفد نے کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کو جارج سوروس سے جوڑنے کی بی جےپی کی کوششوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔

وفد نے کانگریس کو نشانہ بنانے کیلئے دیگر کئی جھوٹے پروپیگنڈے کا معاملہ بھی کمیشن کے سامنے اٹھایا۔وفد نے اس کو صریح طور پر جھوٹ پر مبنی اور ہتک آمیز قرا ردیا۔ وفد نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ وہ اس مہم کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور ساتھ ہی اس پر روک لگانے کیلئے ہدایات جاری کرے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

پارٹی نے بی جےپی کے ذریعہ کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے کراپ اور ایڈٹ کئے ہوئے ویڈیوز کے بار بار اور بدنیتی پر مبنی استعمال کے خلاف شکایت درج کرائی اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف بھی فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>