ایران کے پاس کافی مقدار میں افزودہ یورینیم موجود: آی اے ای اے؛ اور دیگر خبریں

ایران: ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے پاس کافی مقدار میں افزودہ یورینیم موجود ہے جس کی وجہ سے اس مسئلے کی طرف آئی اے ای اے کی توجہ بھی مبذول ہے کیونکہ کسی بھی ایسے ملک کے پاس اتنی مقدار میں افزودہ یورینیم موجود نہیں ہے جو ایٹمی ہتھیار نہیں رکھتا۔

انھوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا عمل نہایت پیچیدہ ہوتا ہے جس کے لئے مزید اقدامات کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور شمالی کوریا کی مانند جو ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے درپے ہیں وہ تجربات بھی کرتے ہیں۔

غزہ: رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی فوج نے غزہ شہر کے شفا میڈیکل کمپلیکس پر 2 ہفتوں سے زائد کے وحشیانہ حملوں کے بعد اس اسپتال اور اس کے گرد و نواح سے مکمل طور پر پسپائی اختیار کرلی ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

الجزیرہ کے رپورٹر کے مطابق غاصب فوج اس ہسپتال سے عقب نشینی کے بعد جنوب کی طرف چلی گئی جہاں شیخ عجلین محلے اور تل الہوی کے درمیانی علاقے میں صہیونی فوج کا کیمپ قائم ہے اور فوج کے ٹینک اور بلڈوزر وہاں تعینات ہیں۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شفا اسپتال سے صیہونی افواج کا یہ اچانک انخلا عین اسی وقت ہوا جب اس اسپتال کے علاقے میں رہائشی عمارتوں پر ٹینک کی گولیاں برسائی گئیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>