امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام کےروز شہادت پر کرگل میں مجلس و جلوس عزابرآمد

مولائے متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام کےروز شہادت کے مناسبت پر آج دنیاکے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ کرگل ضلع میں بھی مجلس عزا و جلوس عزابرآمد کیاگیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

ضلع ہیڈ کوارٹر پر سب بڑا جلوس جمعیت العلمااثناعشریہ کرگل اور امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے بینر تلے برآمد کیاگیا جن میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام دوپہر کے دوبجے بعد جامع مسجد کرگل سے جلوس عزا برآمد کیاگیا جو لال چوک سے گذرتے ہوئے خمینی چوک سے حسینی پارک میں داخل ہوئے۔ جلوس میں شامل لوگ نوحہ خوانی وسینہ زنی کررہے تھے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اس دوران مختلف چوراہوں پر عالمی استکبار خاص کر امریکہ واسرائل اور برطانیہ کے خلاف اور فلسطین کے مظلوموں خاص کر غزہ کی حمایت میں فلگ شگاف نعرے لگارہے تھے۔

قبل از ایں جمعیت العلما اثناعشریہ کرگل کے بینر تلے بعدازنماظرین احاطے اسلامیہ سکول سے جلوس عزابرآمدکیاگیا جو مرکزی بازارسے ہوتی ہوئی انقلاب منزل میں اختتام پذیرہوئی۔ جلوس میں شامل عزادار نوحہ خوانہ وسینہ زنی کرنے کے ساتھ ساتھ زنجیر زنی بھی کررہے تھے۔

ان جلوسوں کو احسن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کی خاطر ضلع انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات سم سمیت دیگر انتظامات بھی رکھے گئے تھے۔ دونوں مقاما ت حسینی پارک اور انقلاب منزل پر علما نے سیرہ علوی پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ذکر مصائب سے جلوس کو اختتام تک پہنچایا۔

ادھر زینبیہ کنونشن حال حیدری محلہ میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے ذیلی تنظیم زینبیہ وومن ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام اسی مناسبت پر مجلس عزامنعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>