پارلیمانی انتخابات سے قبل مرکزی سرکار لداخ میں دونئے اضلاع اورچنددیگرانتظامی اکائیوں سے متعلق  اعلانات متوقع

 وی ایل میوز، 10 جنوری: ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر لداخ بی ڈی مشرا نے كل نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان قیاس آرائیوں کے درمیان ملاقات کی کہ ایم ایچ اے -اپیکس باڈی لیہ اورکرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ بات چیت کا ایک اور دور شروع کرے گا۔ اور مرکزی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل دو اضلاع اور چند دیگر .انتظامی اکائیوں سمیت یونین ٹیریٹری سے متعلق کچھ اہم اعلانات کرسکتی ہے

 ایم ایچ اے کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرا  نےكلمرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔  میٹنگ میں کیا ہوا اس کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں ہے لیکن ایسی اطلاعات ہیں کہ لداخ سے متعلق ایم ایچ اے کے کچھ اعلانات جلد متوقع ہیں۔

 ذرائع کے مطابق، مرکزی حکومت زنسکار اور نوبرا کو ضلع کا درجہ دینے پر غور کر رہی ہے جس سے لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کل اضلاع کی تعداد دو سے چار ہو جائے گی۔  فی الحال لداخ یوٹی میں دواضلاع لیہہ اور کارگل ہیں۔اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ ہل کاونسل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم اور قانون سازی کے اختیارات بھی مرکز کے زیرغور ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

یاد رہے لداخ کے دیرینہ مسائل  کے حل کے لئےمرکزی وزیر نتیا نند رائے کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اپیکس لیہ اور کے ڈی اے کے نمائندے کے علاوہ ایل جی لداخ بی ڈی مشرا بھی ہیں۔

واضح رہے ایل اے بی اور کے ڈی اے  کا اصل مطالبہ لداخ کو 6  شیڈول میں  شامل کرنا۔لداخ کومکمل ریاست بنانا۔لیہہ اور کرگل کے لئے الگ الگ پارلیمانی نشستیں۔اورلداخ کے لئے پبلک سروس کمیشن کا قیام ہے-

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>