امام خمینی میموریل ٹرسٹ کا آٹھواں جنرل الیکشن کا اعلان،امید واروں کی لسٹ جاری

پہلے مرحلے میں براہ راست الیکشن کے تحت6عہدیدارن کا انتخاب13دسمبر کو عمل میں لائی جائے گی

وی ایل نیوزسروس// نگراں کونسل آئی کے ایم ٹی نے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کا آٹھواں جنرل الیکشن کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی کے ایم ٹی کے نئے دستورالعمل یکم دسمبر سے لاگو ہونے کے بعد ممبر شپ مہم چلاکر ضلع بھر میں ممبررجسٹر کرنے کا عمل ختم ہونے پر نگران کونسل آئی کے ایم ٹی جو ادارے کا الیکشن اتھارٹی بھی ہے نے نوٹفکیشن مورخہ 7 دسمبر کے تحت مجلس عاملہ کے چھ عہدیداروں کے لئے الیکشن کا اعلان کیا ہے ۔

پہلے مرحلے میں براہ راست انتخابات کے تحت چھ عہدیداران کا انتخاب 13دسمبرکو عمل میں لائی جائے گی جس میں ایگزیکیٹو چیئر مین ،وائس چیئر مین ،جنرل سکریٹری ،جوائنٹ سکریٹری ،ایڈمنسٹریشن ،جوائنٹ سکریٹری فائننس اور جوائنٹ سکریٹری آرگنائزنگ شامل ہیں۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

چیئر مین نگران کونسل والیکشن اتھارٹی آئی کے ایم ٹی کرگل کی جانب سے موصولہ امیدواروں کے نامزدگی پینل لسٹ کے مطابق ایگزیکیٹو چیئر مین کے لئے شیخ محمد صادق رجائی تھلہ بروق، شیخ محمد حسین لطفی برو اور شیخ حمید ناصری چھوسکور، وائس چیئر مین کے لئے شیخ بشیر شاکر ٹمبس، شیخ غلام حسنین رضوانی پشکم اور شیخ محمد حسین رئیسی جی ایم پور ،جنرل سکریٹری کے لئے حاجی فدا حسین وزیر منجی،حاجی غلام محمد خان سلموں ،حاجی مرزا حسین چنگرہ ،جوائنٹ سکریٹری ایڈمنسٹریشن کے لئے محفوظ علی خان شکر ،انجینئر محمد علی تھاقسکھنگرونگ ،حاجی محمد علی بھٹو نوشین بھمبٹ ،جوائنٹ سکریٹری فائننس کے لئے محمد یوسف فوکری ،منشی محمد حسنین پوئین اور نذیر حسین سنگرہ جبکہ جوائنٹ سکریٹری آرگنائزر کے لئے نیاز علی گونگما کرگل ،عاشق حسین تیتی چھومک اورمرتضی علی اقچمل کے نام قابل ذکر ہیں۔

یاد رہے کہ نئے نافذ شدہ دستور العمل کے تحت دو قسم کے انتخابات رکھے گئے ہیں پہلا براہ راست انتخابات جس کے تحت تمام رجسٹر ممبرووں پر مشتمل جنرل باڈی مجلس عاملہ کا انتخاب کریں گے اور بالواسطہ انتخابات کے تحت محلہ کمیٹی ،ولیج کمیٹی اور مجلس مندوبین کے انتخابات ہونگے ۔

نگران کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں براہ راست انتخابات عمل میں لائیں گے، جس کے تحت 13دسمبر کو پولینگ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور16 دسمبر کو ووٹ شماری ہونگے جس کے بعد نو منتخبہ عہدیداروں سے19 دسمبر کو رازداری کا حلف لیا جائے گا۔

ا

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>