حکومت سازی کو لیکر این سی اور کانگریس کا اہم فیصلہ

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا اہم اجلاس ،باری باری حکومت بنانے پر اتفاق

وی ایل نیوزسروس// لداخ پہاڑی ترقیا کونسل کرگل کے پانچویں عام انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد آج کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے الیکشن کارڈنیشن کمیٹی کاایک اہم اجلاس ہائی لینڈ ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں الیکشن کارڈنیشن کمیٹی کے سبھی ممبران کے علاوہ دونوں جماعتوں کے صدور موجود تھے ۔

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ دونوں جماعتیں یعنی کانگریس اور نیشنل کانفرنس باری باری اڑھائی سال ہل کونسل کی سربراہی کرے گی ۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پہلے اڑھائی سال نیشنل کانفرنس کے سربراہی میں حکومت تشکیل دی جائے گی ،جبکہ آخری اڑھائی سال میں چیف ایگزیکیٹو کونسلر کانگریس پارٹی کا ہوگا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں مزید فیصلہ لیا کہ دو ایکزیکیٹو کونسلر کانگریس کے رہیں گے اور دو ایکزیکیٹو کونسلر نیشنل کانفرنس جماعت کے جانب سے منتخب کیاجائے گا اور اقلیتی ایگزیکیٹو کونسلر نیشنل کانفرنس کی طرف سے ہوگا۔ اس دوران غیر مصدقہ ذرائع سے بھی معلوم ہواہے کہ ڈاکٹر جعفر آخوند کو بطور چیف ایگزیکیٹو کونسلر منتخب کیاجائے گا۔

واضح رہے ہل کونسل کرگل کے پانچویں عام انتخابات 4اکتوبر کو عمل میںلایا گیا اور 8اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی عمل میں لائی گئی ۔جس کے نتیجےمیں کل 26نشستوں میں سے کانگریس کو 10نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی جبکہ نیشنل کانفرنس نے 12سیٹیں حاصل کیں۔

یادرہے این سی اور کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہل کونسل سے بے دخل کرنے کے لئے انتخابات سے پہلے ہی متحدہ طور پر انتخاب لڑنے اور حکومت بنانے کافیصلہ کیا تھا ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>