شگر ،چھومک پل تالمسہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف مظاہرہ

ایجنسیز/چھومک پل تا لمسہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر سول سوسائٹی، انجمن تاجران اور غازیان شگر کا زیرو پوائنٹ پر احتجاج سڑک مکمل طور پر بلاک ہوگئے۔

روڈ بندش کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کئی گھنٹے پھنس گئیں۔ شگر کے عوام نے لمسہ روڈ منصوبے میں ہونے والے کرپشن اور غیر معیاری کام پر عدم توجہ پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

روڈ بندش کے خبر پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں اگئی اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد نے کہا کہ شاہراہ شگر پر دو ہفتے میں کام شروع کرینگے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

منصوبے میں کئی سال تک تاخیر ہوئے جس پر ڈپٹی کمشنر شہریار شیرازی انکوائری کر کے ریکارڈ اعلی حکام تک پہنچایا ہے بہت جلد نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے کہا لسمہ روڈ منصوبے کی نگرانی سیکریٹری تعمیرات کر رہے ہیں معیاری کام کر کے روڈ مکمل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کی دو ہفتے میں روڈ پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے سول سوسائٹی کے ممبران کے ہمراہ لمسہ روڈ کا دورہ کیا اور سول سوسائٹی کے ممبران نے غیر معیاری کام کے نشاندہی کی اسسٹنٹ کمشنر کا غیر معیاری کام پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے دوبارہ معیاری کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>