یونیورسٹی آف لداخ کے شعبہ اردو میں آن لائن توسیعی خطبےکا اہتمام

“اردو ناول کا فن اور آغاز و ارتقا ” پر پروفیسر محمد ریاض احمد صدر شعبہ اردو جموں یونیورسٹی کا بلیغ خطبہ

وی ایل/نیوزڈیسک/مورخہ 9 جون 2022 کو یونیورسٹی آف لداخ کرگل کیمپس کے شعبہ اردو کی طرف سے شعبے کی تاریخ کے پہلے آن لائن توسیعی خطبےکا اہتمام کیا گیا۔

جموں یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسرمحمد ریاض احمد نے “اردو ناول کا فن اور آغاز و ارتقاء “کے عنوان سے ایک بلیغ و بسیط مفصل اور معلومات افزا خطبہ پیش کیا ۔جس میں موصوف نے اردو ناول پر مفصل بحث کرتے ہوئے ناول کے تمام تر نکات زیر بحث لائے اور آغاز سے لے کر تاحال تک سامعین کو اردو ناول کے ارتقائی مراحل سے آگاہ کیا۔ نشست میں سوال و جواب کا وقفہ بھی اہم رہا ۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اس نشست کی صدارت شعبہ اردو کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر جعفر علی خان نے فرمائی ۔اپنے صدارتی خطبے میں انہوں نے پروفیسر محمد ریاض احمد کا شعبہ اردو میں استقبال کیا اور اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے موصوف کے خطبے کو نہایت معلوماتی اور اہم قرار دیا ۔نظامت کے فرائض شعبے کے استاد ڈاکٹر محمد رفیع نے انجام دیے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پروفیسر محمد ریاض احمد کا مختصر تعارف بھی پیش کیا ۔

ڈاکٹر عیسیٰ محمد نے سامعین کو شعبہ اردو کرگل کیمپس کی تاریخ سے آگاہ کیا اور شعبہ اردو کے قیام کو عمل میں لانے کے لیے کرگل کیمپس کی ڈائریکٹر محترمہ کنیز فاطمہ کی کوششوں کو سراہااور ان کا شکریہ ادا کیا۔طلبہ نے اپنے تاثرات میں اس بات کا اظہار کیا کہ واقعی یہ توسیعی خطبہ ان کے لیے ایک نیا تجربہ تھا جس سے انھیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

آخر میں ڈاکٹر ولایت صاحب نے اظہار تشکر کا فریضہ انجام دیا ۔اور یوں یہ نشست بحسن و خوبی اپنے اختتام کو پہنچی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>