کے ڈی اے نے تبتی نژادلاماکے مارچ “پدیاترا”کے خلاف ڈی ایم کو خط لکھا

وی ایل نیوز ڈیسک08-جون:

کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر بدھسٹ تبتی نژادلاماکے قیادت میں بڑھ رہی مارچ کو فوری طور پر روکنے پر زور دیا ہے ۔ جس کے ارادے علاقے کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کو خراب کرنا ہے۔

ڈی ایم کو پیش کی گئی اس خط میں وفد کہا ہے کہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ کرگل میں گومپا کی تعمیر کے معاملے پر اس کے صدر کی قیادت میں میٹنگ کی۔ دونوں اداروں نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ مسئلہ کو خوش اسلوبی سے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے عمومی اتفاق رائے سے حل کیا جانا چاہیے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ کرگل کی مذہبی تنظیموں کی طرف سے کے ڈی اے کے حوالے کیا گیا ہے اور ایل بی اے اس معاملے میں اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔ ایسے حالات میں کسی تیسرے فریق کا اس معاملے میں کرگل میں گومپا کی تعمیر کے لیے مارچ کرنے کامطلب کرگل کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے اور افراتفری پھیلانے کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں ہے۔

اس وفدکے مطابق، کے ڈی اے کی جانب سے 01 جون 2022 کو ایک پریس نوٹ پہلے ہی جاری کیا گیا تھا، لیکن بدقسمتی سے،یوٹی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ نےبھی ہماری خدشات کا نوٹس نہیں لیا۔

“لہٰذا، آپ کو اس خط کے ذریعہ، مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر نام نہاد مارچ کو فوری طور پر روکا نہیں جاتا ہے، تو یہ کرگل میں امن و امان کی سنگین صورتحال کا باعث بنے گا، جس کا الزام پوری طرح سے یو ٹی اور ضلع انتظامیہ پر عائد ہوگا۔ . یہ اس پیشرفت میں بھی خلل ڈالے گا جو کے ڈی اے اور ایل بی اے کی طرف سے اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے کی گئی ہے”۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>