امام خمینی (رہ) کے برسی کے مناسبت پر کرگل ضلع میں عظیم الشان جلسہ کا اہتمام

وی ایل خصوصی رپورٹ//دنیا بھرمیں حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی 33ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام حسینی پارک میں عظیم شان تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین ومومنات کے علاوہ بڑی تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔

یوٹی لداخ کے کرگل ضلع میں حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر اسلامی جمہوری ایران کے علاوہ دہلی ، جموںلیہ اور کرگل ضلع کے مختلف تنظیموں کے نمایندوں کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی ۔اس موقع پر مقریرین نے امام راحل کے خدمت میں شاندار خراج عقیدت پیش کئے ۔

مقریرین نے کہا کہ امام خمینی کا طرہ امتیاز یہ تھا کہ انہوں نے اسلامی طرز زندگی اور اسلامی حکومت کے حقیقی مفہوم کو کتابوں سے نکال کر معاشرے میں نافذ کیا۔ امام خمینی علیہ الرحمہ نے اقوام عالم کو خدائی بصیرت اور حقیقی دشمن کی پہچان اور اس کے مقابلے میں قیام کا درس دیا۔ مقریرین نے کہا کہ حضرت امام خمینی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد واتفاق پر زوردیا ۔ انہوں نے اسلام کا صحیح ادراک کیا اور اپنی ذات کو اس دین میں ڈھال دیا۔ امام خمینی اسلام کی مجسم تصویرتھے اور ان کی تحریک عوامی تحریک تھی۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

واضح رہے آج سے 30 سال قبل رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے جد وجہد سے بھرپور اپنی87 سالہ حیات بسر کرنے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا اور آپ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

حضرت امام خمینی (رح) کے عقیدت مند اور چاہنے والوں نے اس بار بھی دنیا والوں کو یہ پیغام دیا کہ روح اللہ سے عشق و محبت نہ ختم ہونے والی ہے-حضرت امام خمینی (رح) نے دین اسلام کی بنیاد پرانقلاب برپا کیا اورامت اسلامی کی وحدت کیلئے تمام مذاہب اور اقوام عالم کو غاصبوں کے مقابلے میں اکٹھا کرنے کو اپنا مشن بنایا اس لئے کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی اور دشمن کے مقابلے میں مقاومت کے قائل تھے۔

مقریرین میں حجت الاسلام آغاقاضی محمد عسکری نئی دہلی، اسلامی جمہوریہ ایران سے آئے ہوئے مہمان حاجی اکبر ابراہیم ، چیئر مین و چیف ایگزیکیٹو کونسلر لداخ پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل فیروزاحمد خان ،چیئر مین نگراں کونسل آئی کے ایم ٹی حجت الاسلام شیخ محمد محقق مولانا سید زوار حسین جعفری امام جمعہ بھٹنڈی جموں ، حجتہ الاسلام شیخ صادق رجائی چیئرمین آئی کے ایم ٹی ،حاجی اصغر علی کربلائی،آغاسید محمد کربلائی اور شیخ بشیر شاکر وائس چیئرمین آئی کے ایم ٹی کے نام قابل ذکر ہیں۔

اس دوران مطہری پبلک سکول کے نونہال طالبات نے خوبصورت انداز میں امام زمانہ کے خدمت میں سلام فرماندہ ترانے پیش کئے ۔اسی طرح طلاب دار القرآن اور بسیج امام نے بھی ترانے پیش کئے جبکہ پروفیسر ناصر الدین خفی اور حاجی محمد علی نوشین نے اپنے اپنے کلام پڑھ کرسنائے۔ اس دوران نظامت کے فرائض مولانا عباس کراری نے انجام دی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>