ایل بی اے اور کے ڈی اے کے مابین کرگل میں اہم میٹنگ

کرگل، مئی 26:  لداخ بدھسٹ ایسوسیشن اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے درمیان آج ہائی لینڈ ہوٹل کرگل میں ایک انتہائی اور خفیہ انداز میں بند کمرے میں میٹنگ ہوئی جو قریب چارگھنٹے تک جاری رہی۔

میٹنگ میں ایل بی اے کے صد تھوپستن چھیوانگ،نائب صدر دورجے لقروک کے علاوہ ایل بی اے لیہ یوتھ وینگ اور خواتین کے مندوبین بھی موجود تھے۔

جبکہ کہ  کےڈی اے کی جانب سے قمبر علی آخوند،حاجی اصغرعلی کربلائی،شیخ بشیر شاکر،ناصرحسین منشی،حاجی حنیفہ جان اور سجاد حسین کرگلی میٹنگ میں موجود رہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

قریب چار گھنٹے کی میٹنگ کے بعد جب دونوں فریقین کے زعماء باہر نکلے تو میڈیا کے افراد بائٹ لینے کے لئے انہیں گھیر لیا۔تاہم میڈیا کو بیان دینے کے بجائے پریس ریلیز دے دی اور پریس بیان دینے سے صاف انکار کیا۔

پریس ریلیز میں کے مطابق یہ میٹنگ انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی۔جس دوران کرگل ضلع ہیڈ کوارٹر پر بدھسٹ برادری کے لئے گونپہ کی تعمیر سے متعلق گفت وشنید ہوئی،جس میں اس مسئلے کامناسب اور موزون حل نکالنے پر دونوں فریقین راضی ہوئے۔

پریس ریلیز کے مطابق میٹنگ میں گونپہ مسئلے پر باقی متعلقین سے بھی گفتگو اور بات چیت کرنے کے بعد مناسب اورمستقل حل نکالنے کے لئے آیندہ میٹنگ رکھنے پر اتفاق ہوئے۔

پریس ریلیزمیں عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اس مسئلے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ اور اکسانے والی بیانات سے پرہیز کریں۔ تاکہ معاملہ کا احسن طریقے سے حل نکالاجاسکے اور دونوں برادری کے مابین سازگار ماحول اور بھائی چارہ کو تقویت ملے۔

2 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>