گلگت بلتستان میں گندم کی بین الاضلاع ترسیل پر پابندی عائد کر دی جائے گی.چیئرمین قائمہ کمیٹی

ایجنسیز/چیئرمین قائمہ کمیٹی فوڈ محمد ایوب وزیری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کی بین الاضلاع ترسیل پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

جن اضلاع میں گندم کی پسائی کے لئے فلور ملز موجود نہیں وہاں کے کوٹے کی گندم کو پسائی کے لئے دوسرے اضلاع میں لے جا نے کے لئے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے خصوصی اجازت لینا ہو گی  اور انتظامیہ کی جانب سے نامزد ٹیم کی سرکردگی میں  گندم ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں لے جاکر پسائی کرا کے واپس لائی جائے گی تاکہ بین الاضلاعی ترسیل کے دوران آٹا اور گندم کی سمگلنگ کا مکمل خاتمہ یقینی ہو۔

میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم کی 80 فیصد پسائی کے نام پر فلور ملز 85فیصد پسائی کر کے گندم بچاتی ہیں جس سے عوام کو آٹے کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے صوبے میں آئندہ فلور ملز 95فیصد پسائی کرنے کی پابند ہوں گی تاکہ موجودہ صورتحال میں عوام کو اضافی آٹے کی دستیابی یقینی ہو۔

انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں گندم کی پسائی کے لئے فلور ملز موجودہ نہیں ان اضلاع کے کوٹے کی گندم  پسائی کے لئے دوسرے اضلاع لیجاتے ہوئے سمگلنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا ہو جاتی ہے ایک ضلع کا سول سپلائی آفیسر دوسرے ضلع میں جا کر فلور مل میں پسائی کے عمل کی نگرانی کرنے کا مجاز نہیں ہے فلور ملز میں ناقص نگرانی کی وجہ سے علاقے میں گندم اور آٹے میں ہیرا پھیری کے باعث لوگوں کو آٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>