امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے جشن پیروزی انقلاب اسلامی کے موقع پر عظیم الشان تقریب

کرگل/11 فروری/2022: شہر کرگل لداخ میں جشن پیروزی انقلاب اسلامی و دھہ فجر کے مباسبت پر ۱۱ فروری ۲۰۲۲ بروز جمعہ مصلیٰ امام خمینی میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام ہوا جس میں علماء کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

اس عظیم الشان محفل کی صدارت چیرمین نگران کونسل آئی کے ایم ٹی حجت الاسلام حاج شیخ محمد محقق نے کیا۔
محفل کا آغاز استاد جامعہ امام خمینی کرگل حجت الاسلام شیخ ابراھیم کریمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ وائس چیرمین آئ کے ایم ٹی حجت الاسلام شیخ بشیر شاکر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس کے بعد طالب علم حبیب اللہ سلسکوٹ نے اردو میں ترانہ پیش کیا۔

اس موقع پر لوگوں کے جمع غفیر سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے سینیر رکن حاجی اصغر علی کربلائی نے انقلاب اسلامی کے نشیب و فراز پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں پر امام خامنائ کی حمایت میں ہر لمحہ تیار رہنے کی تاکید کی۔
انہوں نے لداخ میں یوٹی انتظامیہ کے جانب سے میڈیکل امتحان پاس کرنے والے طلباء پر لاکھوں روپے کے بونڈ تحمیلی طور پر عائد کرنے کے مسئلہ پر سخت نکتہ چینی کی۔ اس ضمن میں انہوں نے لداخ میں خالی اسامیوں کی بھرتی کے عمل کو سٹاف سیلیکشن کمیشن کے حوالے کرنے پر بھی سوال اٹھایا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

کرناٹک میں کالج طلباء کو باپردہ داخلہ پر پابندی عائد کرنے پر حاج اصغر علی کربلائی نے مرکزی حکومت کو حالات پر بروقت قابو کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی کے سرزمین کو گوڑسے وادیوں کے شر سے بچانا وقت کی اولین ضرورت ہونی چاہیے ورنہ اس ملک کے حالات دگرگونی کا شکار ہوسکتا ہے۔

اس کے فوراً بعد نماز جمعہ کا خطبہ شروع ہو گیا۔ خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام والمسلمين شیخ صادق رجائ نے لوگوں کو تقوی الھی کی طرف دعوت دیتے ہو دھہ فجر اسلامی پر لوگوں کو مبارکباد پیش کیا۔ اپنے دوسرے خطبہ میں آقائے رجائ نے انقلاب دشمنی کو بدبختی سے تعبیر کرتے ہوئے عراق میں تشیع کی تاریخ اور حوزہ کی مرکزیت کے وقت امام خمینی کے آواز کو نظر انداز کرنے اور اس کے نتائج کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے لوگوں کو نئی نسل کے ذہنوں تک انقلاب اسلامی کے اقدار کو منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انقلاب کے مخالف اندرونی دشمنوں کے سازشوں سے باخبر رہا جاسکے۔

نماز کے فوراً بعد محفل جاری رہی اور بسیجی جوانوں نے بہترین انداز میں ترانہ پیش کیا۔ اس دوران مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کے گروہ سرود نے مقامی پرگی زبان میں انقلابی ترانہ پیش کرکے لوگوں کے اذہان تازگی بخشا۔

اس کے بعد پرگی شاعر ناصر الدین خفی نے اپنے کلام کے ذریعے انقلاب اسلامی کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔
آخر پر صدر محفل حجت الاسلام شیخ محمد محقق نے انقلاب اسلامی کے کامیاب تینتالیس سال مکمل ہونے پر امام زمانہ و مقام معظم رھبری کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا۔ انہوں نے دھہ فجر کے تقریبات کو احسن طریقہ سے انجام دینے پر تمام ذیلی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ اور آیئندہ بھی ان ایام کو زوق و شوق سے زندہ رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے انقلاب اسلامی و مقام معظم رھبری کے حق میں دعائے خیر کے ساتھ محفل کا اختتام کیا۔

اس سے پہلے گذشتہ شام کو کرگل شہر کے گرد و نواح اور دھاتوں میں گھروں پر چراغانی کرکے انقلاب اسلامی کے جشن کا بہترین منظر دیکھنے کو ملا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>