ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر کرگل پر شکوہ تقریبات

نیوز ڈیسک //24جنوری// بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور آپ کے فرزند ارجمند حضرت آیت اللہ العظمیٰ روح اللہ خمینی(رہ) کے ولادت باسعادت کے مناسبت پر دینا کے دیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ کرگل ضلع میں بھی عقیدت و احترام اور شان وشوکت سے تقریبات منعقدکی۔

تفصیلات کے مطابق یوم مادر و یوم خواتین یعنی ولادت باسعادت جگر گوشہ رسول مقبول حضرت محمد مصطفی اور انکے لخت جگرحضرت روح اللہ خمینی (رہ) کے موقع پر دنیا کے ساتھ کرگل ضلع میں برفباری باری اور سردی کے باوجود انتہائی عقیدت و احترام سے محافل کا اہتمام کیاگیا ضلع ہیڈ کوارٹر پر سب سے بڑا محفل جامع مسجد کرگل ،حوزہ علمیہ مدرسہ اثناعشریہ کرگل ،زینبیہ وومن ویلفیئر سوسائٹی کرگل اور انجمن بہبودی سادات کرگل کے اہتمام سے منعقد کی۔عالمی وبا کورونا کے پھیلاﺅ اور حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور ایس اوپیز پر عمل کرنے کی سخت انتباہ کے باوجود بھی بڑی تعداد میں مومنین اور خواتین نے تقریبات میں شرکت کی جہاں علماءو خطباءنے سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر سیر حاصل روشنی ڈالی ۔

تفصیلات کے مطابق24جنوری بمطابق ۰۲ جماد الثانی بروز سوموار کودنیا دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ کرگل میں بھی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے پرچم تلے جامع مسجد کرگل اور زینبیہ ہال حیدری محلہ میں بی بی دو عالم سید ہ النساءالعالمین، لخت جگر رحمت اللعالمین حضرت فاطمة الزھراءسلام اللہ علیہا و امام امت ،بت شکن عصر ،خمینی کبیر رضوان اللہ تعالی علیہ کی ولادت کے مناسبت پر پرُ شکوہ جشن کی تقریب منعقد ہوئی۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

جامع مسجد کرگل میں جشن محفل کا آغاز بلال احمد طلبہ دارالقرآن برو کالونی نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔اسکے بعد منقبت کا سلسلہ جاری ہوا محمد علی حسینی طلبہ دارالقرآن ستکچے ، گلزارحسین مدح خوان اور فیاض بسیجی برو نے مدح ومنقبت سے محفل کو رونق بخشی ۔ جس کے بعد شیخ بشیر شاکراور شیخ حسین اخلاقی نے سیرت جناب زھرا سلام اللہ علیہا، حیات امام خمینی ،یوم مادر اور یوم خواتین کے موضوعات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

آخر میں صدر مجلس جناب حجة الاسلام آغا سید محمد کاظم صابری موسوی نے بی بی دوعالم سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ اور امام خمینی (رہ)کے دور اندیش افکار پر روشنی ڈالتے ہوے مومنین کو ولایت فقیہ کی اہمیت کو پہچاننے اور اس نعمت عظیم میں شامل ہونے پر شکر گذار رہنے کی ہدایت دی ۔ صدر محفل نے وبائی بیماری کیلئے بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی لوگوں سے اپیل کرتے ہوے اس وباءسے خلاصی کی دعا کی اور آخر میں باران رحمت و ظہور حجت کیلئے دعا کے ساتھ مجلس اختتام کو پہونچی ۔محفل کی نظامت مولانا ذاکر ذاکری کررہے تھے۔

ادھر زینبیہ ویلفیئر سوسائٹی شعبہ خواتین آئی کے ایم ٹی کرگل کے اہتمام سے زینبیہ ہال میں شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز طالبات دار القرآن باغ خمینی کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی ۔جس بعد نعت و منقبت، مدح ،ترانہ قصیدہ کا سلسلہ شروع ہوا۔ مقریرین میں حاجیہ طاہرہ اکبری اور حاجیہ زہراءیوسفی شامل تھیں۔ حاجیہ زہراءےوسفی نے اپنے خطاب میں اعتراف کیا کہ انقلاب اسلامی کے بعد کرگل میںخواتین کے شان رفتہ بحال ہواہے اس سلسلے میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ خاص کر مرحوم شیخ محمد حسین ذاکری نے معاشرے میں خواتین کی عزت وقار کو بلند کرنے کا موقع دیا۔

حاجیہ بانو ناصری نے اپنی صدارتی خطبہ میں سےدہ نساءعالمینؑ اور امام راحل خمےنی کبیر (رہ)کے ےوم ولادت پرعالم اسلام کو مبارک بادپیش کی۔ آپ نے کہا کہ بانو دوعالم حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے ذات مقدسہ پنجتن پا ک میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔آپ نے مزید کہا کہ رحمت اللعالمین کی دختر حضرت فاطمہ زہرا (س)دنیاو وآخرت کے باد شاہ کے بیٹی ہونے کے باوجود بھی آپ نے اپنی زندگی کو سادہ طریقے سے گذاری۔ اسی طرح خواتین کی خصوصی محافل مصلیٰ امام منجی گنڈ ، پشکم امامباڑہ ،گوماکرگل اور صوت برگذار ہوا جہاں مقررین نے سیر حضرت زھر(س)ا ورامام خمینی (رہ)پر روشنی ڈالی ۔

ادھر حوزہ علمیہ مدرسہ اثنا عشریہ کرگل کے اہتمام سے صدر محفل شیخ ناظر المہدی محمد ی کے صدارت میں ایک پرشکوہ تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں سینکڑوں کی تعداد مومنین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر علماءکرام نے سیرت حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا پر مفصل روشنی ڈالی اور نعت خوانوں کی بڑی تعداد نے نذرانہ عقیدت پیش کئے۔

اسی طرح ضلع کے دیگر مقامات دراس ،سانکو ،شرگول ،شکر چکتن ،ٹی ایس جی بلاک اور لیہ ضلع میں بھی اس دن کے مناسبت پر تقریبات منائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>