انجمن بہبودی سادات ضلع کرگل کے اہتمام سے یوم مادر کے عنوا ن سے تقریب کا اہتمام

کرگل //24جنوری//
ولادت باسعادت شفیعہ محشر ،خاتون جنت، جگر گوشہ رسول مقبول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مناسبت پر انجمن بہبودی سادات ضلع کرگل کے اہتمام سے جشن محفل کا انعقاد کیاگیا۔

لداخ یوٹی میں عالمی وباءکورونا وائرس پھیلاﺅ کے مفروضہ کے پیش نظرضلع انتظامیہ نے انجمن بہبودی سادات ضلع کرگل کو امسال جشن ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا منانے کی اجازت نہ دینے کے بعد انجمن کے منتظمین نے ورچول موڈ پر( آن لائن ) جشن محفل کا اہتمام کیا ۔

اس تقریب سعید میں صدر انجمن بہبودی سادات حجت الاسلام آغاسید صادق رضوری کے علاوہ مختلف ملکوں سے علماءکرام نے شرکت کی اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے شان اقدس پر بہترین انداز میں فاضل بیان کئے ۔مقریرین نے حضرت زہراسلام اللہ علیہا کو خواتین کے لئے نمونہ عمل قراردیتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے اور انکے ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

صدر محفل حجت الاسلام آغاسید صادق رضوی نے اپنے خطاب میں ولادت باسعادت بی بی دوعالم اورانکے فرزند امام خمینی(رہ) کے ولادت باسعادت موقع پر تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی ۔ آپ نے کہا کہ انجمن بہبودی سادات ہرسال ضلع ہیڈ کوارٹر پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو یوم مادر کے عنوان سے بڑے پیمانے پر شاندار انداز میں منایاجاتارہاہے، لیکن اس سال کوویڈ کے بہانے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پابندی اور اجازت نہ ملنے پرمحدود پیمانے پر منعقد کرنا پڑا ۔ آپ نے حدیث کے حوالے سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کوہمارے لئے خاص کر ہمارے خواتین کے لئے بہترین نمونہ عمل قراردیا اور خواتین کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پاک نقش قدم پر چل کر اپنی زندگی گذارنے پر زوردیا۔

صدر موصوف نے انجمن کے اغراض ومقاصد کی طرف روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انجمن ضلع بھر میں غریب ومستحق سادات کے مالی معاونت کی ہرممکن مدد و تعاون کرتی ہے۔ جن دیگر علماءکرام اس مناسبت پر خطاب کیا ان میں حجت الاسلام آغاسید کاظم الموسوی مقیم نجف اشرف ،حجتہ الاسلام آغاسید ہادی مقیم قم مقدس اور حجت الاسلام شیخ جواد حبیبی مقیم نئی دہلی کے نام قابل ذکر ہیں ۔آخر میں آغاسید حسن موسوی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ مجلس کو اختتام تک پہنچایا ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>