اپوزیشن کی عوام کو اکسانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، دلشاد بانو

ایجسیز/رکن گلگت بلتستان اسمبلی دلشاد بانو نے کہا ہے کہ خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے گلگت بلتستان حکومت بہترین پالیسی کے ساتھ کام کررہی ہے تاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت سے منسلک افراد کو سہولیات مہیا ہوسکے۔

وزیر اعلی خالد خورشید خان گلگت بلتستان کو سیاحت کے اعتبار سے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کی نظیر سابق حکومتوں میں نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گلگت بلتستان کے مسلسل دوروں میں گلگت بلتستان کے عوام کے امنگوں کے تحت ہی کام کیا ہے اور گلگت بلتستان کے میگا پراجیکٹس سمیت گلگت بلتستان میں سیاحت کو فعال بنانے اور خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں سکردو انٹر نیشنل ائیرپورٹ سمیت جگلوٹ سکردو روڈ اور دیگر سیاحت کے حوالے سے اقدامات سے عوام مطمئن ہیں۔

عوام کو اکسانے کی اپوزیشن جنتی بھی کوشش کرے لیکن وزیر اعلی کی سربراہی میں موجود حکومت عوام دوست اقدامات اٹھارہی ہے جس سے عوام کو ڈائریکٹ فائدہ حاصل ہورہا ہے۔

عوام کو صحت کارڈ ، احساس پروگرام میں خواتین کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت اپنے دور حکومت میں ان تمام مایوسیوں کا خاتمہ کرے گی جو سابقہ حکومتوں نے عوام کے اندر پیدا کئے ہیں ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>