ڈاکٹر قلب صادق کی پہلی برسی پر سرینگرمیں تقریب کا انعقاد

سرینگر؍؍برصغیر کے معروف روشن خیال دانشور اوربے باک عالم دین ڈاکٹر قلب صادق کی پہلی برسی کے موقع پراحساس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ٹیگور ہال سرینگر میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں سماج کے مختلف طبقوں سے وابسطہ افراد نے شرکت کرکےڈاکٹر قلب صادق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے ڈاکٹر قلب صادق کی سماجی ،مذہبی اور تعلیمی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر قلب صادق برصغیر کی تاریخ کا ایک روشن باب ہےجنہوں نے آخری سانس تک اپنے روشن خیال نظریات اورروشن فکری سےعوام کی بے لوث رہنمائی کی۔

انہوں نے کہا ڈاکٹر صادق کی موت سے سماجی،تعلیمی اور مذہبی میدان میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی بھرپائی صدیوں تک ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج انسانیت جن مشکلات حالات سے گزررہی ہے ان چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈاکٹر قلب صادق جیسے روشن خیال دانشور،مفکر ،مدبر اور داعی اتحادعالم دین کی ضرورت ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

ڈاکٹر صاحب کی غیر موجودگی کا احساس اگرچہ شدت سے ہورہا ہے تاہم روشن فکر خیالات اور علمی وفلاحی خدمات کے باعث وہ ہمارے درمیان زندہ وجاوید ہے۔

اس موقع پراحساس انٹرنیشنل کے جنرل سیکریٹری حکیم الیاس نے کہا کہ ڈاکٹر قلب صادق نے تعلیمی ،مذہبی و فلاحی میدان میں جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں وہ تاریخ میں رقم کئے جانے کے قابل ہیں۔انہوں نے کہا کہ موصوف نےبلالحاظ مسلک وملت سماج میں تعلیمی پسماندگی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئےجو مثبت پالسیاں مرتب کیںوہ قابل داد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا نے سماج میں بھائی چارگی اور باہمی رواداری کا پیغام جس انداز میں عام کیا وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہےآپ کے مشن کی آبیاری آپ کے تئیں بہترین خراج عقیدت ہے۔

یاد رہے ڈاکٹر قلب صادق تعلیم کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے اور سماج میں بھائی چارہ کا پیغام عام کرنے پررواں برس یوم جمہوریہ کے موقع پر بعد از مرگ پدم بھوشن اعزازسے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر پینٹنگ مقابلہ کا بھی اہتمام ہوا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>