سی ایم سیکریٹریٹ کی دو گاڑیوں کو مرمت کے نام پر اسلام آباد منتقل کر کے دو کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ۔امجد حسین

گلگت /ایجنسیز/قائد حزب اختلاف و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حْسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 9 ماہ میں لوٹ مار کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے. موجودہ حکومت کے 9 ماہ کے اخراجات سابق حکومت سے سو فیصد زیادہ ہیں۔

سی ایم سیکریٹریٹ کی دو گاڑیوں کو مرمت کے نام پر اسلام آباد منتقل کر کے دو کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے جبکہ دونوں گاڑیوں کی جگہ کاغذات کی حد تک نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں مگر وہ گاڑیاں بھی غائب ہیں۔

دوسری طرف سی ایم سیکریٹریٹ میں دادی جواری کے نام پر بننے والے کمپلیکس میں محکمہ ورکس نے پہلے سے کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں جبکہ سی ایم سیکریٹریٹ نے تزئین اور آرائش کے نام پر 8 کروڑ روپے کا مزید قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزراء بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں اور کمیشن لے کر ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں۔گندم کے ٹرکوں سے روزانہ کی بنیاد پر گندم کی بوریاں کم ہو رہی ہیں۔ آخر یہ گندم کی بوریاں کہاں جا رہی ہیں کسی کو معلوم نہیں۔

تحقیقاتی ادارے آنکھیں کھولیں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے والے ملازمین کے ساتھ انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>