اشرف غنی کے نائب صدر نے افغانستان کے صدر ہونے کا اعلان کر دیا

ایجنسیز/ افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح نے جو کابل پر طالبان کے قبض کے بعد پنجشیر میں موجود ہے، کہا کہ ملک کو طالبانستان ہونے سے بچانے کے لئے جنگ جاری رکھیں گے۔

خبروں کے مطابق امر اللہ صالح نے اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد خود کو ملک کا صدر اعلان کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ملک کے صدر کی اچانک موت یا کسی حادثے کی صورت میں نائب صدر ہی صدر کی جگہ لیتا ہے۔

انہوں نے ایک ٹیلیویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں ملک کے بارے میں امریکا کے موقف کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

امر اللہ صالح نے کابل پر طالبان کے مکمل قبضے کے بعد پنچیشر میں پناہ لی اور احمد شاہ مسعود کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف مزاحمت کا محاذ تشکیل دے دیا۔

انہوں نے ملک کے آئین کا حوالے دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک سے صدر کے فرار ہونے کی صورت میں وہ عبوری صدر ہیں۔

افغانستان کے اس سیاست داں نے انڈیا کے چینل نیوز-18 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سرنگونی کے تین اسباب تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا سبب پاکستان کی جانب سے طالبان کی کھلی مددد، دوسرا سبب قطر میں امن مذاکرات اور تیسری وجہ طالبان، افغانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکا کا موقف ہے۔

امر اللہ صالح کا کہنا تھا کہ یہ بات پوری طرح سے واضح ہے کہ طالبان پر کبھی بھی دباؤ نہيں رہا اور انہوں نے حمایت کے اصل مرکز کے طور پر پاکستان سے کھلی حمایت حاصل کی۔

افغانستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے پیسے کی مدد سے پاکستان کا تعاون خریدنے کی کوشش کی۔

امراللہ صالح کے مطابق امریکا نے پاکستان کو جتنا پیسا دیا پاکستان نے اتنی ہی طالبان کی مدد کی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>