وجے دیوس کے موقع پرصدر ہند کا ہوگا دورہ کرگل

19 جولائی /نیوز ڈیسک: صدر ہند رام ناتھ کووند 25 جولائی کو تین روزہ دورے پر جموں کشمیر اور لداخ میں وارد ہو نگے۔

صدر ہند 25سے 27جولائی تک جموں کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے۔صدر ہند 26 جولائی کو کرگل میں وجے دیوس کے موقعہ پر دراس میں قائم ‘وار میموریل’ میں ہونے والے تقریب میں حصہ لیں گے۔

صدر ہند کے دورے کے پیش نظر پولیس عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کی سیکورٹی ونگ ایس ڈی سنگھ جموال نے پولیس اہلکاروں کے لئے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ صدر ہند کے دورے کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹی منسوخ کی جاتی ہے۔

صدر مملکت وادی میں بھی کچھ تقریبات سے بھی خطاب کریں گے، جس میں ایک تعلیمی ادارے کی کنووکیشن تقریب بھی شامل ہے۔

1 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>