عید الضحی کے مناسبت پر ضلع بھر میں تقریبات کااہتمام

عید قربان تقرب الہی حاصل کرنے اور اظہار بندگی کا دن ،شیخ خادم صادقی

21جولائی//عید الضحی کے مناسبت پردنیا بھر کے فرزندان توحید کے ساتھ ساتھ آج کرگل ضلع کے طول عرض میں تقریبات کا اہتمام کیا۔عید کے روز جانوروں کو ذبح کرکے لوگوں میں تقسیم کرنے کے بعد نماز اداکی گئی جس دوران عالم اسلام و عالم انسانیت کے سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرگل ضلع ہیڈ کوارٹر پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد کرگل میں حجتہ الاسلام شیخ خادم صادقی کی امامت میں نماعید اداکی۔حجتہ الاسلام شیخ خادم صادقی نے عید کے خطبے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان تقرب الہی اور اظہار بندگی ظاہر کرنے کا دن ہے، جس طرح حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل نے رضاالہی اور تقرب کے لئے قربانی دی۔

شیخ خادم نے عید الضحی کے روز دی جانے والی جانوروں کی قربانی کی اہمیت اور فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے قربان کی شرائط اور قربانی سے متعلق فقہی مسائل پربھی روشنی ڈالی۔

اپنے دوسرے خطبے میں شیخ خادم صادقی نے لوگوں کو تقوی الہی کی طرف سفارش کرتے ہوئے عید قربان کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ جانور ذبح کرنے کے ساتھ ہی خداوند عالم صاحب قربانی کے تمام گناہوں کو مغفرت اور درگذر کریں گے ۔عید قربان ہمارے لئے خوشیوں کے ساتھ ایثار و بھائی چارے کا پیغام اور تقوی اختیار کرنے کا درس بھی لے کر آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام صاحبان استطاعت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عید کی ان خوشیوں میں اپنے نادار عزیزو اقرباءکو ضرور شامل رکھیں۔آخر پر آپ نے تمام عالم اسلام کی سلامتی کے ساتھ ساتھ ملک اور علاقے کی سلامتی کے اور موجودہ وبائی مرض سے جلد چھٹکارہ کے لئے دعا کی۔

ادھر حوزہ علمیہ مدرسہ اثناعشریہ کرگل میں بھی اس دن کے موقع پر نماز عید اداکی گئی اور علماءنے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسی طرح دراس سب ڈیویژن ،شکر چکتن سب ڈیویژن ،سانکو سب ڈیویژن اور زنسکار سب ڈیویژن میں عید الفطر کی نماز پڑھنے اور جانوروں کی قربانی دینے کی خبریں موصول ہوئی ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>