عوامی ورکرز پارٹی جی بی کے رہنما بابا جان کا قوم پرست رہنما حیدر شاہ رضوی کو خراج تحسین

ایجنسیز/عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چئئر مین بابا جان اور پارٹی کے نوجوان کارکن و حلقہ 6 ہنزہ کے امیدوار آصف سخی نے ہفتہ کے روز اسکردو میں مشہور قوم پرست رہنماء حیدر شاہ کے مزار پر حاضری دی اور ان کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ انہوں نے مرحوم حیدر شاہ کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے ترقی پسند، وطن دوست اور قوم پرست قوتوں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر حیدر شاہ کے مشن کو آگے بڑھائیں اور گلگت بلتستان کے مظلوم اور محکوم عوام کے بنیادی انسانی حقوق، جمہوری اور قومی تشخص ا کے لیے جدوجہد کریں۔

وہ گزشتہ چار دنوں سے بلتستان کے چاروں اضلاع کے دورے پر ہیں ۔

انہوں نے گانچھے، خپلو، شگر، روندو اور دیگر اسکردو اضلاع میں علماء، عمائدین، بلتستان اسٹوڈینٹس فیڈریشن ، آل بلتستان موومینٹ، گلگت-بلتستان ایکشن کمیٹی، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، اورد یگر سیاسی و سماجی کارکنوں، اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنی رہائی کے سلسلے میں آواز بلند کرنے اور جدوجہد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وفد کے ہمراہ معروف سیاسی و سماجی رہنما نجف علی، ایڈووکیٹ آصف ناجی، ترقی پسند قوم پرست رہنماء شبیر مایار، قمر نجمی، موسیٰ زین اور دیگر کارکن شامل تھے۔

بلتستان کے بزرگوں، نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں نے بابا جان کی سرزمین امن و ادب میں آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی عزم و استقامت، اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اس عزم اور اتفاق کا اظہار کیا کہ متحد ہو کر گلگت بلتستان کے حقوق کےلیے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔ عوامی زمینوں اور وسائل پر قبضے کے خلاف منظم جدوجہد کریں گے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>