کل ہند مسابقہ جشنوارہ قران و حدیث میں کرگل کو امتیاز حاصل

کرگل 14مارچ 2021: ادارہ امام خمینی ؒ میموریل ٹرسٹ نے اپنے شعبہ خواتین کے زیر نگین شہر کرگل میں چل رہے دارالقران مرکزی کے طالبات کے جانب سے حالیہ کل ہند سطح کے مسابقہ جشنوارہ قران و حدیث میں بہترین کارکردگی پر انہیں آج ایک پر وقار تمجیدی تقریب میں اسناد اور انعامات سے نوازا۔

یہ کل ہند جامعات کا مسابقہ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے آن لائین میں منعقد ہوئے تھے جن میں سارے ہندوستان سے طلباءو طالبات نے حصہ لیئے تھے۔ ان مقابلوں میں دارالقران مرکزی کے طالبات نے چار امتیازی پوزیشن حاصل کئے تھے۔ جن میں فرزانہ بتول نے ترتیل قران میں اول اور سکینہ بانو نے مناجات میں اول پوزیشن حاصل کی تھیں انکے علاوہ فرزانہ بتول زمانی نے حفظ قرآن میں دویم اور یاسمین فاطمہ نے حفظ قرآن میں سویم پوزیشن حاصل کی تھیں۔

تقریب میں دار القران کے اساتید و طالبات کے علاوہ امام خمینی میموری ٹرسٹ کے مجلس عاملہ اور ذیلی تنظیموں کے سربراہ موجود تھے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اس موقع پر بولتے ہوئے نگران کونسل کے ممبر الحاج اصغر علی کربلائی نے آج کے دور میں قرآن کریم کی تعلیم اور قرآنی تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کامیاب طالبات کو مبارکباد دی۔

اپنے خطاب میں صدر محفل چیرمین آئی کے ایم ٹی شیخ محمد صادق رجائی نے دار القران مرکزی کو ملکی سطح پر کامیابی دلانے کے لئے وہاںکے پرنسپل خانم زہرا یوسفی کی انتھک کوششوں کی سراہنا کی اور کامیاب طالبات کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کامیاب طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے اور ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی طرف سے انکی پزیرائی کی۔

اپنے تقریر میں پرنسپل خانم زہرا یوسفی نے دار القرآن مرکزی کی تاریخ اور فعالیت پر روشنی ڈالی۔

یاد رہے کہ ان مسابقات میں ادارہ آئی کے ایم ٹی کے جامعة الزہرا کے بتول محقق نے قرائت میں اول پوزیشن اور نازیہ بتول نے مناجات میں دویم پوزیشن حاصل کی تھی۔ انکے علاوہ جامعہ امام خمینی کے ایک طالب علم محمد علی شجاعی نے لڑکوں کے مسابقہ میں مناجات میں اول پوزیشن حاصل کیا تھا۔ دونوں جامعات ابھی جموں میں ہیں اور اگلے مہینے کرگل منتقل ہونگے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>