کسان کی کوئی ذات نہیں ہوتی۔نائڈو

وی ایل 6فروری// ایجنسیز// راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو کہا کہ کسان کی کوئی ذات نہیں ہوتی وہ صرف کسان ہوتا ہے مسٹر نائیڈو نے یہ تبصرہ ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بات چیت کے دوران کیا

اس سے پہلے شرومنی اکالی دل کے سکھدیو سنگھ دھنڈسا نے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ میڈیا کا ایک طبقہ کسانوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کررہا ہے اور ہندو, سکھ برادری کے باہمی ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کسانوں کی تحریک کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوششوں کو روکا جائے۔

اس پر چیئرمین نے مسٹر ڈھنڈسا سے اتفاق کیا اور کہا کہ کسانوں کو مذہب یا ذات کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>